عمران خان اگلے الیکشن میں جیتتے نظر نہیں آ رہے،وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر شریک ملزموں کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس پر سماعت ہوئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی عدالت نے مراد علی شاہ سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے یکم نومبر کو طلب کرلیا

عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کہیں نظر نہیں آرہی آف شور اکاونٹ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہییں اورجن وزرا کی آف شور کمپنیاں سامنے آئی ہیں ان کو کابینہ سے الگ کیا جائے جبکہ تحقیقات کا پیمانہ جو دوسروں کے لئے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں یہ بات درست نہیں کہ دنیامیں مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی ہو ملک بھر میں مہنگائی اوربے روزگاری کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ریاستی پالیسیوں سے مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے عمران خان نے عوام کو مہنگائی سے تکلیف دی ہے جبکہ مہنگائی کے طوفان کا بدلہ آئندہ الیکشن میں عوام ووٹ سے لے گی اور الیکشن کبھی بھی ہوں عمران خان اگلے الیکشن میں جیتتے نظر نہیں آرہے

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نوری آبادپاور اورمنی لانڈرنگ کیس میں پیشرفت سامنے آئی ، نیب نے سابق سیکرٹری توانائی سندھ آغا واصف کے اکاؤنٹس اور جائیداد منجمد کردی احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب کے فیصلے کی توثیق کر دی ، جس کے بعد آغا واصف نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اعتراضات دائر کردیئے آغا واصف کیس میں شریک ملزم کے حیثیت سے نامزد ہیں، نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آغا واصف نےمنصوبہ کے الیکٹرک سے ملانے کیلئے لائن بچھانے کی سمری بھیجی، سمری بھیجنے کامقصد منصوبے کو قانونی کوردیکر شریک ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا نیب کے مطابق آغا واصف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرکمپنی میں مشتبہ ٹرانزیکشن سامنے آئیں ،ان کو اور ان کی اہلیہ کووضاحت کا موقع دیا مگر وہ شامل تفتیش نہ ہوئے، ملزم کے اکاؤنٹس اور پلاٹ منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے

Shares: