پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں ہم نے تاریخی کام کئے تھے اور صحت انصاف کارڈ ہم نے دیا تھا جبکہ یہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ویژن نہیں تھا اور عمران خان میں غرور تھا اس لئے ڈوب گئے تاہم پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کو اس حال تک کس نے پہنچایا، ملک کا امن کس نے تباہ کیا پھر دعوے کر رہے ہیں کہ ہم آئینگے اور حالات ٹھیک کریں گے۔
تاہم ان کا مزید کہا تھا کہ قصور ملک یا عوام کا نہیں سارا قصور نا اہل رہنماؤں کا ہے ایسے ہی افراد کو بے نقاب کرنے کے لئے میں نے پارٹی بنائی ہے، ہم عوام کو ان کے مکروہ چہرے دکھائیں گے تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال حکومت میں ایک وعدہ پورا نہیں کیا، اسی لئے مجھے سوچنا پڑا کہ کب تک ان جھوٹوں کا ساتھ دیتا رہوں گا۔ ہم خیال دوستوں کے ساتھ مشورہ کرکے جھوٹوں کے خلاف میدان میں نکلے ہیں۔
ہفتہ اور اتوار کو الیکشن کمیشن نے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ
نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ ڈرنے والا ہوں اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کرنے والا ہوں، پرویز خٹک بھوکا رہے گا لیکن حرام نہیں کھائے گا۔