عمران خان اکیلےعوام کی تباہی کے ذمہ دار , اسی کا نام لینا پڑیگا، مریم نواز

0
57

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازنے کہا کہ آج ایک افسوسناک دل دہلا دینے والا واقعہ ہوا ہے ایک کانسٹیبل کو شہید کردیا گیا ہے،اس طرح سے ہمیں نہیں کرنا چاہیے پولیس نے دروازہ کھڑکایا تو تحریک انصاف کے ورکر نے اس کانسٹیبل پر فائرنگ کردی.

ماڈل ٹاون لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کا مائیک ہٹوا دیا اور کہا کہ ار آر وائے نیوز کو جسے عمران خان نے چالیس ارب روپے دیئے ہیں اس لئے ان کا ساتھ دے رہا ہے.

مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے سیدھی فائرنگ کرکے بتادیا ان کے ارادے کیا ہیں، ان کے پاس آنسو گیس کے شیلز بھی ہیں انھوں نے ڈنڈے بھی رکھے ہوئے ہیں یہ چاہتے ہیں خون کا کھیل کھیلیں، جب کرسی ان سے چھین لی گئی تو ان کو دھچکا پہنچا انھوں نے کہنا شروع کردیا کہ میرے قتل کی سازش ہورہی ہے،جب عوام کے سامنے سچ آگیا تو انھوں نے سوچا ملک میں آگ لگائی جائے، یہ کہتے ہیں یہ ملک سری لنکا بن جائے گا مگر اس کو ہم سری لنکا بننے نہیں دیں گے.

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج جو کانسٹیبل شہید ہوا ہے اس میں حمزہ شہباز ، قاسم اور دوسرے بچے میں کیا فرق ہے،ان کے بچے باہر بیٹھے ہیں، کوئی بھی تحریک جہاد انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے.اپنے بیٹوں کو واپس بلاؤ اور ان کو کہو آکر لیڈ کریں برٹش پاسپورٹ چھوڑیں اور پاکستان آئیں اپنے بچوں کو کہے کہ آئیں اورمارچ کو لیڈ کریں

مریم نواز نے کہا کہ جب میں نے مارچ کو نکلی تو اس کو لیڈ کیا،جب نیب نے مجھے بلایا تو سامنے کھڑی ہوگئی کہ کھولو دروازہ اور مارو مجھے پتھر، قوم کے بچوں کو استعمال کرتے ہو بلاؤ اپنے بچوں کو.

پریس کانفرنس کت دوران مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سی این این کے انٹرویو میں انھوں نے کوئی سازش کی بات نہیں کی، انھوں نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا کہ امریکی صدر نے مجھے فون نہیں کیا. کیا یہ تضاد پاکستان کی عوام کو نظر نہیں آرہا، سب کو نظر آرہا ہے. آپ کی حیثیت ایک بولی سے زیادہ نہیں ہے دوسرے ملکوں میں جاتے تھے تو چغلیاں کرکے آتے تھے

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتی ہو کہ کسی کو ضرورت نہیں ہے کہ آپ کی جھوٹی کمپین چلائے،کون سی آزادی کی بات کر رہے ہیں ، آپ نے کرسی اور فرح گوگی کا نام آزادی رکھا ہوا ہے،جب وزیر اعظم تھے تو اپنے چیف سے اچھا کوئی نہیں تھا پھر کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے کل کہا فوج نیوٹرل رہے. ای سی پی کا چیئرمین خود لگایا پھر اس کے خلاف ہوگئے جب ان کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت آگئے.پہلے عدالتوں کی تعریفیں لیکن جب آئین بچانے کے لئے رات کو آئی تو ان کے خلاف ہوگئے.

مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا تھا کہ میں عدالتوں کو کہوں گی میڈیا سوشل میڈیا کو مت دیکھے عوام کے لئے فیصلے کریں کسی اور ملک میں ایسا آدمی آتا تو پاگل خانے کی وین اس کو آکر لے جاتی، ہمارے چہرے اس کے دل اور دماغ پر لکھے ہیں ہمیں وہ جانتا ہے وہ دھمکی اسٹیبلشمنٹ کو دیتا ہے یہ لانگ مارچ وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کررہا ہے،حمزہ شہباز کو پنجاب کی عوام نے چنا ہے پہلے پنجاب کو بزدار اور فرح گجر سے لوٹا،سب سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں، دو ہزار ستارہ اٹھارہ میں یہ سڑکیں نئی تھی.

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو کہنا چاہتی ہوں، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ہے وہی رہے گا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف ہیں اور وہی رہیں گے، وہ کھلے عام کہے رہے ہیں خون اور فساد ہوجائے گا گورنمنٹ کیسے آپ کو فری ہینڈ دیدے. اگر ان کو فری کر بھی دیا جائے تو پچھلے دھرنے میں انھوں نے کیا کیا تھا.

مریم نواز نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کا معاملہ بنا آج بھی کانسٹیبل شہید ہوا اس کا ذمہ دار عمران خان ہے،میٹرک اور اولیول اے لیول کے امتحان ہونے والے ہیں اپنے بچے لندن میں ہیں دو دن کے لئے سکول بند کرنے پڑگئے، تم اعلان کرکے پھنس گئے ہو تمھارا چہرہ آج لٹکا ہوا تھا
میں نے کل وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو کہا ہے عمران خان کو آنے دیں اور بیٹھنے دیں.

مریم نواز نے مزید کہا کہ چائنیز صدر نے آنا تھا اس کی وجہ سے نہیں آسکے پھر اس نے تباہی اور مہنگائی کی ،ن لیگ لوڈشیڈنگ ختم کرکے گئی تھی لوگ کہتے تھے یہ جن تھے جو لوڈشیڈنگ ختم کرگئے، میں شفقت سے نہیں تکلیف سے عمران خان کا نام لیتی ہوں وہ اکیلا ملک کی تباہی کا ذمہ دار ہے، تم نے خواتین پر گھٹیا جملہ کسا تم خواتین کو اس نظر سے دیکھتے ہو،مریم نواز شریف کو پروٹیکشن ہے اس کا باپ اور فیملی اس کے ساتھ ہے
تم نے ان خواتین پر حملہ کیا جو اکیلی باہر نکلتی ہیں اس کا بھی حساب ہوگا، جب تک کوئی قوم معاشی طور پر آزاد نہیں ہوتی جس انسان نے ڈالر کو 105 سے 180 تک پہنچا دیا
اور تم امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بات کرتے ہو،چھ بلین ڈالر میں قومی اداروں کو آئی ایم ایف کے پاس تم نے گروی رکھ دیا.کہتے ہیں شہباز شریف نے امپورٹڈ چیزوں پر بین لگادیا سب سے بڑے امپورٹڈ تم ہو، تمھارے سابق وزیر آکر معیشت کی بہتری کی باتیں کررہے ہیں جو ترکیبیں تب کیوں نہ آئی جب حکومت میں تھے.

مریم نواز نے کہا کہ عدلیہ کو بھی یہ سوچنا چاہیے کہ وہ یہ روایت نہ لائیں پاکستان میں کہ جو عدلیہ کو گالی دے گا فیصلے اس کے حق میں آئیں گے ،تمام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے وہ اس شر کو روکیں،عمران خان کو اداروں کی تذلیل نہیں کرنے دیں گے. ثاقب نثار صاحب عبرت کی وہ تصویر ہے جس کو تمام عدلیہ کو سامنے رکھنا چاہیے، الیکشن جب ہونے ہوں گے تو ہوں گے اب کام ہوگا.عدلیہ کی سمت سیدھی کرنے کے لئے ثاقب نثار کو دیکھنا بہت ضروری ہے، سچ کو ایک نہ ایک دن سامنے آنا ہوتا ہے،معید پیرزادہ نے اقرار کیا اچھی بات ہے ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے،ایک دن عمران خان خود بھی بولے گا کہ وہ بھی استعمال ہوا ہے. آج کہتے ہیں پوری کابینہ ضمانتوں پر ہیں تو تم نے ان پر جھوٹے مقدمے بنائے. رانا ثناء اللہ پر جھوٹی ہیروئن ڈالی رانا ثناء اللہ ان کو برا لگتا ہے رانا ثناء اللہ کو اپنے ملک کا دفاع کرنا آتا ہے.پنجاب میں فرح گوگی اور بزدار کے ذریعے لوٹ مار کی ہے چاہتے ہیں وہ نہ کھلے.

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ جب کابینہ نہیں ہے اس کا ذمہ دار آئین شکن گروہ ہے
تنقید یہ تھی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہے مداخلت نہ کریں، عمران خان کی تنقید یہ ہے مجھے حکومت کیوں نہیں دے رہے مجھے کیوں نے بچایا ، کیوں میرے آنکھیں اور کان نہیں بن رہے، فارن فنڈنگز کی تحقیقات بھی ہوگی اور اس کے نتائج بھی سامنے آئیں گے،اگر اداروں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئین کا ساتھ دینا ہے اورایک شخص کا نہیں دینا تو اس میں کیا برائی ہے . انشاء اللہ تعالی بہت جلد میاں صاحب ہمارے درمیاں ہوں گے.

Leave a reply