جنوبی پنجاب کی بگڑی ہوئی صورتحال: عثمان بزدار کی صدارت میں رات گئے سرکٹ ہاوس ملتان میں اہم اجلاس

0
135

ملتان :جنوبی پنجاب کی بگڑی ہوئی صورتحال: عثمان بزدار کی صدارت میں رات گئے سرکٹ ہاوس ملتان میں اہم اجلاس ،اطلاعات کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال خصوصا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں اعضاء کاٹ کر 2افراد کے قتل کے واقعہ کے محرکات کا جائزہ لیا گیا

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار کو سفاکانہ واقعہ کے بارے ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے بربریت کا مظاہرہ کرنے والے درندوں کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے اورساتھ یہ بھی کہاہے کہ واقعہ میں ملوث سفاک قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے

انہوں نے کہاکہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لانے جائیں ۔عثمان بزدار نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔انصاف فراہم کرنے کےلئے آخری حد تک جائیں گے ۔

‘وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا

چیف سیکرٹری پنجاب،انسپکٹر جنرل پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازی خان، آر پی او ڈیرہ غازی خان،ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور متعلقہ حکام بھی اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے ، اس موقع پر آئی جی پنجاب نے امن عامہ بارے وزیر اعلی پنجاب کو بریفننگ دی

Leave a reply