عمران خان کا 6 مئی کو میانوالی میں جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام !

6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔#امپورٹڈ__حکومت__نامنظور

 

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔

 

 

دوسری طرف

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی بہتری پر یقین رکھتے ہیں۔

گجرات میں تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے درد دل رکھنے والے ہے ، وہ عوام کی بہتری، دین کے فروغ کیلئے نہ صرف نیت رکھتے ہیں بلکہ فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اور پانچودیں سے بارہویں تک ترجمے کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا ہے، جس کا فائدہ آنے والی نسلوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی کی صورت میں حاصل ہو گا۔

Comments are closed.