ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے
ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے
الیکشن کمیشن نے جس آئین کے آرٹیکل کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دیا ہے، عمران خان ماضی میں اس آرٹیکل کے تحت نااہلی کو درست قرار دے چکے ہیں، اس حوالہ سے عمران خان کی ویڈیو سامنے آئی ہے عمران خان آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت نہ صرف نااہلی کو بلکہ اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے ہیں کہتے ہین کہ اگر اس آرٹیکل کے تحت میں بھی نااہل ہوتا ہوں تو ہو جاوں کم از کم م لک تو بچ جائے گا، فروری 2017 میں عمران خان کہہ چکے ہیں کہ اس آرٹیکل کے تحت خود انہیں بھی نااہل قرار دے دیا جائے تو ٹھیک ہے۔
عمران خان ایک مرتبہ یہ بھی کہہ چکے کہ جب کسی کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے نا، کوئی تو غلطی کی ہوتی ہے۔ عمران خان ایک انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ جو سربراہ ہو ملک کا وہ ایماندار ہو، اس پر کمپرومائیز نہیں کرنا چاہئے، بھلے میں بھی جاؤں ، نااہل ہو جاؤض لیکن پاکستان کی بہتری ہونی چاہئے،
ایک اور جگہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کے سربراہ کا صادق و امین ہونا ضروری ہے عمران خان بھی اگر اس پر فٹ نہیں ہوتا تو چلاجائے ملک بچ جائے گا ،ایک اور جگہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر صادق و امین نہ ہوں تو ملک کیسے چلے گا، لیڈر کو ایماندار اور سچا ہونا چاہئے، اینکر نے سوال کیا کہ آپ پر بھی تلوار گر سکتی ہے جس پر عمران خان نے کہا کہ اللہ کرے ، گرے، پبلک کا پسیہ دیانتداری سے خرچ ہونا چاہئے
عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل
تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ
جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے