عمران خان اور ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر
سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کردیا گیا۔ دونوں کیخلاف ریفرنس الیکشن ایکٹ 2017 اور آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں کرپشن، کرپٹ پریکٹسز پر الیکشن کمیشن سے قانونی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے.

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، پنجاب اسمبلی سے پی پی 137 کے امیدوار ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی جس میں ابو زر نے نجم ثاقب سے کہا تھا کہ آپ کی ایفرٹس سب رنگ لے آئے ہیں، اس پر نجم ثاقب نے کہا کہ مجھے انفارمیشن آگئی ہوئی ہے، اب بتائیں اب کرنا کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
ابوزر چدھڑ نے کہا تھا کہ ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیرنہ کریں ٹائم تھوڑا ہے، نجم ثاقب نے کہا کہ بس بابا کو ملنےآجاناشکریہ اداکرنےکےلیےاورکچھ نہیں، اس پر ابوزر چدھڑ نے رضامندی کا اظہار کیا۔

Shares: