عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع

0
29
imran khan chair

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 100 سے زائد کیسز میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل اوردیگر عدالت میں پیش ہوئے،وفاق کی جانب سے کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 ملتوی کردی اورعمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے تحت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، مسرت جمشید چیمہ کی گرفتاری پر 18 مئی کو دلائل طلب کر لئے ،اسد عمر، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری کی درخواست پر 19 مئی کو دلائل طلب کر لئے،عدالت نے ڈی سی اسلام آباد سے گرفتاری سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

Leave a reply