باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قوم کیلئے یہ خوشخبری اور مبارکباد کا ہفتہ ہے، عمران خان کورونا سے بھی خطرناک ہے پاکستان کے لئے عمران خان کا علاج نواز شریف کے پاس ہے
امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ اور سچ کا پول کھل گیا ہے،وقت ثابت کرے گا کہ عمران خان انٹرنیشنل جھوٹا ہے،سائفر پر پہلے قوم کو گمراہ کیا پھر امریکہ سے معافی مانگی ، ارشدشریف کی شہادت پر بھی سیاست کی گئی ارشدشریف کے قتل پر افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکی دینے والے نے رات کو یوٹرن لے لیا،استعفوں کا اعلان کرکے ڈرامہ کیا گیا ، عمران خان نے فیس سیونگ کیلئے رات کو استعفوں کا ڈرامہ رچایا،وزیر اعظم سے استعفے لینے والے نے خود استعفوں کا اعلان کیا،الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے،عمران خان کے کہنے پر کوئی بھی استعفے نہیں دے گا،
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب، ن لیگی رہنما، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ایک ایک بیانیہ جھوٹا ثابت ہوا ،ملک میں انتشار اور فساد کا ہر منصوبہ بری طرح ناکام ہوا،استعفوں کی دھمکی بلیک میلنگ کی آخری کوشش ہے، عمران خان کی تقریر اعتراف شکست تھی، ایک سیاسی بازی گر اپنی بچی کھچی ساکھ بچانے کی آخری کوشش کر رہا ،جلسے میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے انتہائی غیر شائستہ زبان استعمال کی،
علاوہ ازیں عمران خان کے اسمبلی سے نکلنے کے اعلان پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے نکلنے کیلئے تیار ہیں عمران خان کے حکم کا انتظار ہے، ایک لمحے کی تاخیر نہیں ہو گی، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں، خیبر پختونخوا سے تمام پی ٹی آئی اراکین عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں رانا ثنا اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے سکرپٹ جیسے ہوتے ہیں،عمران خان کے پاور شو نے امپورٹڈ سرکار کی حیثیت دکھا دی ہے،
الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ
چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟
پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟
نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا
چیئرمین نیب کی آڈیوز اور ویڈیوز لیک کی گئیں،