پرویز الہیٰ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی توڑیں گے؟

0
42
پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے تا ہم امکان ہے کہ پنجاب میں ایسا نہیں ہو گا، عمران خان کی خواہش پوری نہیں ہو پائے گی

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیئے، چند اراکین کے استعفے سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کئے ، ان نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو گئے، عمران خان خود سب سیٹوں پر الیکشن لڑے اور قومی خزانے کا ایک ارب روپیہ ایک دن میں برباد کیا، باقی اراکین کے استعفے سپیکر نے منظور نہیں کئے، پی ٹی آئی کے اراکین اب بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں، اب عمران خان نے صوبائی اسمبلیاں بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اسمبلیاں چھوڑ پائیں گے یا نہیں

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، پنجاب میں وزیراعلیٰ ق لیگ کے ہیں اور عمران خان نے بلیک میل ہو کر پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا تھا،کیا پرویز الہیٰ وزارت اعلیٰ کی کرسی چھوڑ دیں گے؟ عمران خان کا کہنا مان لیں گے؟ پرویز الہیٰ کی راہ عمران خان آج جلسے میں دیکھتے رہے لیکن وہ جلسے میں نہ گئے، پرویز الہیٰ نے پنجاب میں اپنے علاقے میں ترقیاتی کام شروع کروائے اور پنجاب کا بجٹ اپنے علاقے میں لگوانا شروع کر دیا جس کی شکایات اراکین نے عمران خان کو بھی کیں، اندرون خانہ عمران خان اور پرویز الہیٰ میں ناراضگی چل رہی ہے،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کبھی بھی عمران خان کا کہنا نہیں مانیں گے اور اسمبلی سے نہیں جائیںگے

اس حوالہ سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہماری کافی تعداد ہے ،مسئلہ نہیں ہوگا، پرویز الہٰی کے خلاف ریکوزیشن جمع کروائیں گے،پرویز الہٰی اسمبلی نہیں توڑ سکیں گے،خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی ریکوزیشن لائیں گے،

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان استعفے دینے کا اعلان ہی کرتے ہو ، دیتے نہیں، یہ تیر بھی چلا لو ، واپس تمہاری سیاست ہی کو لگے گا، عمران نے اداروں کو غیرآئینی اورغیرجمہوری کردارادا کرنےپر بار باراکسایا،عمران خان آج تک باز نہیں آئے،

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

خان صاحب کی نظریں کہہ رہی ہیں کہ محمود خان آ سکتا ہے تو وہ کیوں نہیں آیا؟

Leave a reply