‘عمران خان نے چیخیں نکال دی ہیں’:شازیہ مری

0
49

کراچی :‘عمران خان نے قوم کی چیخیں نکال دی ہیں’:اطلاعات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستانی قوم کی چیخیں نکال دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار بچانے کے لیئے عمران خان انتشار پھیلا رہا ہے، لگتا ہے کرسی کی بھوک نے سلیکٹڈ وزیرِ اعظم کو پاگل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار لوگوں کو اکسا کر اور انتشار پھیلا کر نہیں بچایا جاتا، عمران خان کی حکومت نے پاکستانی قوم کی چیخیں نکال دی ہیں، صدر زرداری نے ہمیشہ منفی پروپیگنڈہ کا مثبت انداز میں سامنا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ صدر زرداری کا ہی دور تھا جب ناٹو سپلائی کو آٹھ ماہ تک روکا گیا، پیپلز پارٹی کے دور میں پہلی مرتبہ ناٹو سپلائی کا تحریری معاہدہ کیا گیا۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے مزید کہا کہ عمران خان نے جنرل مشرف کو ریفرنڈم میں کامیاب کروایا، لوگ آج عمران خان کو گالیاں اور بدعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کمالیہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے، اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیے اور سب میری طرف آ گئے، پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے، جب قوم میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے، انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں۔

Leave a reply