وزیراعظم ایران کب جائیں گے؟ دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

0
40

وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران، دفترخارجہ نے شیڈول جاری کردیا،

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعظم ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای اورصدرحسن روحانی سےملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان13اکتوبرکوایران کادورہ کریں گے، وزیراعظم کادورہ علاقائی امن وسلامتی کےمنصوبےکاحصہ ہے، وزیراعظم دورےکےدوران ایرانی قیادت سےملاقاتیں کریں گے، واضح‌ رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران اس امر کا اعلان کیا گیا تھا کہ وہ واپسی پر ایران اور سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں‌ ملکوں‌ میں‌ پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کی کوششیں کی جاسکیں،

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے 29 اکتوبرکوسعودی عرب کے دورے کا بھی امکان ہے،وزیراعظم عمران خان سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کریں گے،وزیراعظم کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے دی ،سرمایہ کاری سمٹ 29سے 31 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہوگا،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو بھی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے.

Leave a reply