کراچی :وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان بڑی غلط فہمی میں مبتلاہیں ،ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ قوم آخری گیند کی طرح آخری جلسے کیلئے تیار رہے، عمران بچائو تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔
قوم "آخری گیند" کی طرح آج "آخری جلسے" کیلئے تیار رہے۔ عمران بچاؤ تحریک کے مقاصد میں ناکامی کے بعد پی ٹی آئی آج اگلے مرحلے کا اعلان کرنے جا رہی۔ عمران بچاؤ تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی، سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔ 1/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 10, 2022
انہوں نے کہا کہ عمران بچائو تحریک کے پہلے مرحلے میں سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ اداروں اور عدلیہ کے خلاف بدزبانی کی گئی اور سرے عام دھمکیاں دی گئیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ان خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں ، البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار وہ خود ہیں کوئی اور نہیں، ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچا ئوتحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔
عمران بچاؤ تحریک کے دوسرے مرحلے گالم گلوچ الزام تراشیوں میں مزید تیزی آئے گی۔
عدلیہ اور اداروں کے خلاف مہم چلا کر کہتے ہیں ان کے خلاف مائنس ون فارمولا بنایا جا رہا۔ عمران خان بہت بڑی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، ان کو مائنس کرنے میں کسی کو دلچسپی نہیں۔ 2/3— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 10, 2022
یاد رہے کہ چند دن پہلے بھی شیری رحمان نے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہارکیا تھا ،وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان مسلسل امریکا کیخلاف تقریریں کرتے رہے ہیں، عمران خان موجودہ حکومت کو امپورٹڈ کہتے ہیں۔
البتہ ان کی طرز سیاست اور بیانات کے ذمہ دار ہو خود ہیں کوئی اور نہیں۔ان کو لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہوتا تو عمران بچاؤ تحریک کے جلسے منسوخ کر کے سیلاب متاثر لوگوں کی مدد کرتے۔ پوری دنیا دیکھ رہی ایک طرف ملک ڈوبا ہوا دوسری طرف ایک شخص اپنی سیاست بچانے کے لئے جلسے کر رہا ہے۔ 3/3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) September 10, 2022
عمران خان کے ہر جھوٹ سے پردہ اٹھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں امریکا میں ایڈورٹائزنگ کی کیاضرورت پڑگئی؟ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آچکا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں