عمران خان جیل میں چار دن بھی نہیں رہ سکتا، جاوید لطیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی 25 سالوں میں کوئی ویڈیو نہیں ملی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم کے لیے مصیبتیں برداشت کیں باچا خان نے جمہوریت اور زوالفقار بھٹو نے پھانسی چڑہی لیکن ریاست کے خلاف کوئی آڈیو لیک نہ آئی جو ریاست کے متعلق بات کرتے وہ سب کے سامنے ہے ایک حقیقی عوامی لیڈر اور پیرا شوٹ سازشی میں فرق ہے

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ حسین نواز مری کی ٹھٹھرتی راتوں میں بنکر میں قرآن پڑھتا تو اسکی آواز اٹک جیل میں نواز شریف کو سنائی دیتی،اسلام آباد کے انتظامات کو دیکھ کر ہی عمران خان کے لانگ مارچ کے ارادے ٹوٹ رہے ہیں عمران خان نے 1992 کا ورلڈ کپ اکیلے نہیں جیتا تھا باقی کھلاڑیوں کی وجہ سے جیتا،عمران خان جیل میں چار دن بھی نہیں رہ سکتا ،ریاست اپنی زمہ داری جانتی ہے، نواز شریف کے سوالوں کا جواب ملنا چاہیئے نواز شریف نے قوم پر احسانات کیے، یہ ہمارے اوپر قرض ہے، بطور قوم ہم شرمندہ ہیں،نواز شریف بار بار مصیبتیں سہتا رہا لیکن ریاست کیخلاف بات نہ کی، نواز شریف کیخلاف ناانصافی ہوئی، نواز شریف کی قوم کے ساتھ ہمدردیاں ہیں ،

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

Shares: