بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
نورین نیازی نے وکلا کی پانچ رکنی ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے،جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولتیں واپس لے کر خراب صورتِ حال میں رکھا ہوا ہے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی لائٹس منقطع کر کے ان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، بہنوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے،

اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہم پریشان ہیں کہ عمران خان کس حالت میں ہیں جیل کے اندر ہم میں سے کسی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔ بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اُمید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو گا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایسے ڈالاہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہے۔علیمہ خان کے تھانے میں اچھے حالات میں نہیں ہیں۔ ذہنی تشدد اپنی جگہ لیکن جسمانی تشدد تو نہ کریں۔ عمران خان سے ملوں گی تو موسم کا حال پوچھوں گی، ہم امید لگا کر آئے ہیں کہ اللہ ججوں کے دلوں میں‌رحم کرے،پاکستان کے لئے کھڑا ہونا جرم بنا دیا گیا ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے لئے اندر ہیں ورنہ انکی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لوگوں کے لئے کھانا مسئلہ نہیں، رویہ مسئلہ ہے، سب کو پتہ ہے تھانوں میں کیا ہوتا ہے،رویہ اچھا نہیں ہے،

حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Shares: