عمران خان کے گھر کا خرچہ کون اٹھاتا ہے؟ حکومتی رہنما نے بتا دیا

0
37

دھرنادیں لیکن سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق مستحق جگہ پردیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے گھر کا خرچہ بھی خود اٹھاتے ہیں اپوزیشن کے ساتھ عوام نہیں ہیں ،دھرنادیں لیکن سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق مستحق جگہ پردیں ،یہ کہتے ہیں کہ عمران خان گھر چلے جائیں وہ تو روز گھر جاتے ہیں

شہباز شریف نے آزادی مارچ کے غبارے سے ہوا نکال دی

آزادی مارچ، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں جلسہ کریں گے، شہباز شریف کی مولانا کی حمایت

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کس کے پیغام کو تقویت دے رہے ہیں ،اپوزیشن کی صفوں میں کوئی بات کلیئر نہیں ،2014 کا دھرنا بالکل ٹھیک تھااس نے پاکستان کو تبدیل کیا ،یہ ذاتی مفاد کیلیے دھرنا دے رہے ہیں،

نواز اور شہباز میں ختم نہ ہونے والی جنگ چھڑ گئی

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ داخل ہو گا، ن لیگ او رپی پی نے آزادی مارچ کی حمایت کر رکھی ہے، حکومت نے آزادی مارچ کے حوالہ سے ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس کے سربراہ پرویز خٹک ہیں، کمیٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا،اجلاس کے بعد آج وزیراعظم عمران خان سے کمیٹی کی ملاقات ہوئی اور آزادی مارچ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا.

Leave a reply