اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

0
44
pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی،

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے اسی نوعیت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی دائر کی ہے؟ وکیل نے کہا کہ ہم نے وہ درخواست لاہور کی عدالتوں کیلئے دائر کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان شامل تفتیش ہو جائیں گے،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اِن سے کہیں کسی ایک کیس کا تو ٹرائل آگے بڑھنے دیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ملزم اگر شامل تفتیش نہیں ہوتا تو اس کے اپنے نتائج ہیں،

قبل ازیں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور ابوذر سلمان خان نیازی عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیئے گئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی، عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کئے ہیں عدالت پہلے وہ دیکھے گی چیف جسٹس ہائیکورٹ عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے پاس بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی موجود ہے؟ وکیل درخواست گزارنے کہا کہ عمران خان سے سابق وزیراعظم کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمومی طور پر دہشت گردی کی ایک لہر ہے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کیا آج درخواست پر سماعت ہو سکتی ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دیں گے تو ہم ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھیں گے

نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

 سپریم کورٹ مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے گی

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

Leave a reply