تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں

عمران خان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، عمران خان مغرب کے بعد جلسہ سے خطاب کریں گے جلسے کیلئے مرکزی اسٹیج پر عمران خان کیلئے بلٹ پروف شیشہ نصب کردیا گیا ہے چاندنی چوک تک سوا کلو میٹر طویل پنڈال تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ، ،عمران خان نور خان ایئر بیس سے بزریعہ پیلی کاپٹر پنڈی آئے، بعد ازاں سخت سیکورٹی میں انہیں جلسہ گاہ منتقل کیا گیا، عمران خان کے جلسہ گاہ پہنچنے سے قبل ہی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا خطاب ہو چکا تھا، شیخ رشید نے اپنے خطاب میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ عمران خان کی موجودگی میں خطاب کرنا چاہتے تھے

عمران خان کی راولپنڈی روانگی کے پلان میں اچانک تبدیلی سامنے آئی ،عمران خان خصوصی طیارے پر نور خان ایئربیس پہنچ گئے قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایئرپورٹ سے راولپنڈی روانہ ہوئے،عمران خان پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہوئے، عمران خان اپنی رہائشگاہ سے سخت سیکورٹی میں ایئر پورٹ روانہ ہوئے جہاں سے وہ پرائیویٹ جیٹ میں پنڈی کے لئے نکلے، اس سے قبل عمران خان کے پنڈی جانے کے لئے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا تھا تا ہم عمران خان کے پنڈی جانے کے حوالہ سے اچانک پلان میں تبدیلی آئی اور وہ پرائیویٹ جیٹ سے روانہ ہوئے،عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوئے،عمران خان کے ایئر پورٹ پر پہنچنے سے قبل لاہور ائرپورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کی گئی تھی، عمران خان پنڈی میں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے،اور آج اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،

لانگ مارچ کے بعد چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں ہی قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے،راولپنڈی میں لانگ مارچ کے بعد عمران خان رات 8بجے لاہور واپس جائیں گے ،ڈاکٹرز نے عمران خان کو راولپنڈی میں جلسے کے بعد لاہور میں ہی رہنے کی تجویزدی ہے،عمران خان کا راولپنڈی جلسے کے بعد لاہور واپسی اورقیام کا امکان ہے ڈاکٹرز روزانہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کریں گے مکمل صحت یابی کے بعد ہی عمران خان بنی گالہ اسلام آباد منتقل ہوں گے

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، وزیرآباد میں مبینہ حملے کے بعد عمران خان زمان پارک آ گئے تھے، اسکے بعد تحریک انصاف نے مختلف شہروں میں جلسے کئے، آج تحریک انصاف پنڈی کی جانب مارچ کر رہی ہے،

کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

 صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Shares: