اسلام آباد ، انسدادِ دہشت گردی عدالت میں عمران خان اور دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی

کیس کی سماعت انسدادِدہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور، تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہو ئے،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل بابر اعوان، راجہ ظہور، سردار مصروف ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے،جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی سے استفسار کیا کہ ملزم مبشر لطیف کی گرفتاری چاہیے؟تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ نہیں،

دوران سماعت عدالت نے عمران خان کے سیکیورٹی انچارج کرنل (ر) عاصم کو روسٹرم پر بلا لیا،جج طاہر عباس سپرا نے کرنل (ر) عاصم سے استفسار کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟ آپ کی ضمانت 25 مئی کو خارج ہوئی، آپ نے کہا کہ مجھے گرفتار کر لیا گیا تھا، آپ کتنے عرصے بعد واپس آئے ہیں؟کرنل (ر) عاصم نے جواب دیا کہ 6 ماہ بعد واپس آیا ہوں،

عدالت نے علی نواز اعوان کو بھی روسٹرم پر بلا لیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ علی نواز اعوان نامزد ملزم ہیں، 8 ماہ بعد انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی ،علی نواز اعوان کے وکیل راجہ ظہور نے جواب دیا کہ شامل تفتیش ہوئے اور اس کے بعد 9 مئی کے واقعات ہوئے تو ایبٹ آباد میں درخواستِ ضمانت فائل کی تھی،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ فائل میں سرٹیفکیٹ لگے ہوئے ہیں، عدالتیں انصاف کے لیے ہوتی ہیں، توہین کے لیے نہیں ہوتیں،علی نواز اعوان کے وکیل راجہ ظہور نے کہا کہ ایک مہینے تک علی امین گرفتار رہے، مگر پولیس نے اس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی، پولیس کے پاس ساری معلومات تھیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام ریکارڈ پیش کیا گیا،جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ غلط آرڈر ہوا تو آپ نے کسی فورم پر اس حوالے سے رجوع کیا؟علی نواز اعوان کے وکیل راجہ ظہور نے جواب دیا کہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں اسلام آباد پولیس نے تمام مقدمات پیش کیے۔

بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Shares: