عمران خان کے ایک اورسابق رفیق کی جانب سے بڑا دھچکا – اعظم خان کے اہم انکشافات

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے اپنی گمشدگی کی وضاحت کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ وہ وہ کچھ عرصہ پشاور میں اپنے دوست کے پاس رہے اور اس دوران انہوں نے اپنے کسی فیملی ممبر اور قریبی دوستوں سے رابطہ نہیں کیا، اعظم خان کے مطابق وہ تنہائی میں کچھ وقت گزارنا چاہتے تھے تا کہ بغیر کسی اثر و رسوخ کے اپنے ضمیر کے مطابق ملک و قوم کے بہتر مفاد میں کسی بھی قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر فیصلہ کر سکیں ۔

انتہائی سوچ و بچار کے بعد انہوں نے تمام حقائق ملک و قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ سائفر کے حوالے سے بیرونی سازش کی حقیقت سب پر عیاں ہو سکے، علاوہ ازیں انہوں نے اپنی گمشدگی کے متعلق جھوٹی افواہوں کو بھی بے بنیاد قرار دے دیا

اعظم خان کے بیان کے حوالے سے کچھ اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جو نہ صرف عوام کے لیئے تہلکہ خیز ہیں بلکہ اہم قانونی حیثیت بھی رکھتے ہیں اور یہ انکشافات عمران خان کے سیاسی مستقبل کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتے ہیں

عمران خان نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا
▪️ مارچ 2022 کو سیکرٹری خارجہ نے محمد اعظم خان سے رابطہ کیا اور سائفر کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جسے اسی شام ان کی رہائش گاہ پر روانہ کر دیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے انہیں بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پہلے ہی عمران کے ساتھ سائفر پر بات کر چکے ہیں جس کی تصدیق عمران خان نے اگلے روز اس وقت کی جب محمد اعظم خان نے انہیں سائفر پیش کیا۔ سائفر کو دیکھ کر عمران خان نے خوشی کا اظہار کیا اور اس زبان کو US بلنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسٹیبلشمنٹ اور اپوزیشن کے خلاف بیانیہ تیار کرنے کے لیے سائفر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

▪️ عمران خان نے محمد اعظم خان کو یہ بھی بتایا کہ اپوزیشن کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک میں غیر ملکی شمولیت کی طرف عام لوگوں کی توجہ دلانےکے لیے سائفر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

عمران خان نے سائفر کو خلاف قانون اپنے پاس رکھا اور اسکو گما دیا جو کہ قانون کی سنگین خلاف ورزی تھی
▪️عمران خان نے محمد اعظم خان سے سائفر ان کے حوالے کرنے کو کہا، جو انہوں نے کر دیا۔ (کرپٹو دستاویزات کے حوالے سے ہدایات اور ضابطے موجود ہیں جن پر عملدرامد تمام اہم عہدوں پر فائز رہنے والوں پر لازم ہیں)۔
▪️ محمد اعظم خان کے اعتراف کے مطابق، سائفر کاپی عمران خان نے اپنے پاس رکھی اور اگلے دن (10 مارچ 2022) جب انہوں نے اسے مانگا تو عمران خان نے جواب دیا کہ ان سے گم ہو گیا ہے ۔

عمران خان نے سائفر کو اپوزیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بیانیہ بنانے کے لئے استمعال کرنے کا فیصلہ کیا
▪️ محمد اعظم خان نے اعتراف کیا کہ عمران خان نے ان سے کہا تھا کہ وہ اسے عوام کے سامنے پیش کریں گے اور اس بیانیے کو توڑ مروڑکر پیش کریں گے کہ مقامی شراکت داروں کی ملی بھگت سے غیر ملکی سازش رچائی جا رہی ہے ۔اس پر محمد اعظم خان نے مشورہ دیا کہ سائفر ایک خفیہ کوڈڈ دستاویز ہے اور اس کے مواد کو ظاہر نہیں کیا جا سکتا اور اس کے بعد وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ سے باضابطہ ملاقات کی تجویز دی جہاں وہ MOFA کی کاپی سے سائفر پڑھ سکتے ہیں (کیونکہ عمران خان کی اصل کاپی گم تھی)

سائفر کے حوالے سے بیانیہ میں پی ٹی آئی کی قیادت کو بھی بنی گالہ میں اعتماد میں لیا گیا
▪️ 28مارچ 2022 کو اجلاس بنی گالہ میں منعقد ہوا، جہاں سیکرٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کی ماسٹر کاپی کا سائفر پڑھ کر سنایا اور اجلاس کے تمام مباحث اور فیصلوں پر غور کیا گیا اور اس معاملے کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
▪️ 30 مارچ 2022 کو کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جہاں وزارت خارجہ کے نمائندے نے دوبارہ سائفر پڑھا اور کابینہ کو بریفنگ دی۔ اس پر بھی منٹ ہو گئے۔ اس معاملے کو قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
▪️ 31 مارچ 2022 کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں مذکورہ بالا عمل کو دوبارہ دہرایا گیا اور قومی سلامتی ڈویژن کی طرف سے اس پر غور کیا گیا۔

ملکی سلامتی کے قوانین برائے خفیہ دستاویزات کی سنگین خلاف ورزی
▪️ محمد اعظم خان کے مطابق وزارت خارجہ سے موصول ہونے والے تمام سائفرز جے JS FSA (وزیراعظم کے دفتر میں وزارت خارجہ کے نمائندے) کو واپس کردیئے گئے ہیں، تاہم، جب تک وہ پرنسپل سیکریٹری تھے، وزیراعظم عمران خان کا کھویا ہوا سائفر واپس نہیں کیا گیا۔ کیونک عمران خان نے اسے کھو دیا تھا اور بار بار کہنے کے باوجود واپس نہیں کیا۔

عمران خان کاقومی سلامتی کے ساتھ خطرناک کھیل
▪️ ایک غلط بیانیہ کو بنیاد بنا کر امریکہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا گیا جس کی تردید وائٹ ہاوس اور امریکی عہدیداران کی جانب سے بارہا کی گئی جس پر ایک سال گزرنے کے بعد عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے سابق آرمی چیف کو اپنی حکومت گرانے کا مورد الزام ٹھہرایا (فاکس نیوز)
▪️ عمران خان نے سائفر ڈرامہ کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا اور ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتشار ، جلاؤ گھیراؤ اور فساد کی سیاست کو پروان چڑھایا جس کا خمیازہ پاکستان کی عوام اور ادارے عرصہ دراز تک بھگتتے رہیں گے ۔
▪️ عمران خان نے ملک دشمنوں کو موقع فراہم کیا جس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اداروں بلکہ قیادت کو بھی پراپیگنڈہ اور تضحیک کا نشانہ بنایا
▪️اعظم خان نے اعتراف کیا کہ سائفر ڈرامہ عمران خان نے صرف اور صرف اپنی حکومت بچانے کے لیے رچایا ۔
▪️ عمران خان نے VONC کے تناظر میں سیاسی فائدے کے لیے امریکہ مخالف جذبات کا استعمال کیا اور غلط طریقے سے اپنی بے دخلی کو امریکی سازش قرار دیا۔
▪️ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ مذید یہ کہ عالمی سطح پر اپنے سفارت کاروں کو شرمندہ کیا اور اپنے سفارت کاروں پر بین الاقوامی سفارتی برادری کا اعتماد ختم کر دیا (IK نے عوامی اجتماع میں سائفر مواد کا حوالہ دیا)
▪️ عمران خان کی طرف سے سفارتی کیبل کے سیاسی استعمال نے اپنے سفارت کاروں کے لیے مستقبل میں غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ حساس مسائل پر بات کرنا مشکل بنا دیا
▪️عمران خان کی خود غرض سوچ کی وجہ سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ۔ غیر ملکی اخبارات کی شہ سرخیاں لگائی گئی۔

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

طیبہ گل ویڈیو اسکینڈل،میں خاتون سے نہیں ملا، اعظم خان مکر گئے

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ہ اعظم خان وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں،

جو بات ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے وہ آج اعظم خان نے کہہ دی ،

Shares: