خاتون جج دھمکی کیس،عمران خان کے وارنٹ،اپیل پر فیصلہ آ گیا

imran khan

خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے گئے،

ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی، وکیل فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظرانداز کیا وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خدشات پر تحریری فیصلہ پڑھا،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔ایڈیشنل سیشن جج کا ناقابل ضمانت کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت میں جمع کرا دیا گیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے ہیں،

واضح رہے کہ گزشتہ روزخاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

Comments are closed.