باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد سے جاری ہوئے جو زمان پارک پہنچا دیئے گئے، زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ پر عمران خان کے وکیل نے انکے وارنٹ وصول کئے، پولیس ٹیم وارنٹ موصول کروانے زمان پارک آئی تھی، عمران خان اپنے گھر زمان پارک میں رہائش پزیر ہیں اور عید بھی یہیں پر کریں گے، عمران خان نماز عید بھی زمان پارک میں ہی ادا کریں گے

تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں درج مقدمے میں جاری عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ان کے وکیل نے وصول کیے عمران خان کے خلاف وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں جاری ہوئے ہیں

عمران خان کو گرفتاری اور زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ تھا،گزشتہ رو ز عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،عدالت نے بشری بی بی کی درخواست مسترد کر دی ،عدالت نے بشری ی بی کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کو ایک لاکھ جرمانہ کر دیا ، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ فضول پٹیشن ہے ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست پر سماعت کی ، وکیل بشریٰ بی بی نے کہا کہ پولیس نے 18 مارچ کو بھی دھاوا بولا ، پولیس نے زمان پارک کے واقع گھر میں توڑ پھوڑ کی ، اب بھی خدشہ ہے کہ عید کی چھٹیوں میں دوبارہ ایسا ہو گا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف خدشات کی بنیاد پر کیسے درخواست داٸر کی ،یہ معاملہ پہلے ہی پانچ رکنی بنچ کے سامنے ہے ، اسی قسم کی درخواست پر پانچ رکنی بنچ نے حکم جاری کیا ہے ، آپ نے یہ درخواست لارجر بنچ کو دی اور آج یہاں لے آٸے ،

زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا

 زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ

،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

 کل شام سے گرفتاری کے لئے شروع ہونے والا آپریشن تاحال مکمل نہ ہو سکا،

Shares: