جس دن عمران خان کاکیس ہو اور کیس نہیں سن سکتا، جج کے ریمارکس

0
100
imrankhan01

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد،چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی

وکیل صفائی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی،کیس کی سماعت سول جج محمد مرید عباس نے کی،چئیر مین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے، بیرسٹرسلمان صفدر مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میں دلائل دینے کو تیار ہوں اگر وکیل صفائی کی موجودگی میں دلائل دینے ہیں تو تاریخ دے دیں,جج مرید عباس نے کہا کہ دلائل سلمان صفدر کی موجودگی میں ہی ہوں گے, جس دن چیئرمین پی ٹی آئی کا کیس ہوتا ہے اور کوئی کیس نہیں سن سکتا آج بھی فری بیٹھا ہوں, میں ہائی کورٹ کو مہنگا پڑھ رہا ہوں 13 ہزار دیہاڑی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے 4 کیسز ہیں پورا دن ضائع ہو جاتا ہے،2 دسمبر کی تاریخ رکھ لیتے ہیں،ہفتے کے روز سماعت رکھ لیتا ہوں ہفتے کو ہائیکورٹ سپریم کورٹ چھٹی ہوتی ہے،ہر ہفتے سماعت نہیں رکھ سکتا باقی کیسز بھی دیکھنے ہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ سائفر کیس میں ہر منگل سماعت ہوتی ہے اس کیس میں بھی منگل کا دن رکھ لیں، عدالت نے کیس کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی

عدالت پیشی کے موقع پر بھی عمراں خان نے عدالت سے اس کیس میں معافی مانگی تھی،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ 27 سال میں نے قانون کی بالادستی کی جنگ لڑی ہےمیں نے جوش خطابت میں ایک مظاہرے میں یہ الفاظ کہیں تھے ،میں نے اپنے الفاظ پر معافی مانگنے کے لیے جج زیبا چوہدری کی عدالت بھی گیا، آج تک میں نے کوئی قانون نہیں تھوڑا، عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت میں کھڑے ہوکر معافی مانگ لی ،کہا کہ اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو معذرت چاہتا ہوں،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی،عمران خان کے اس کیس میں وارنٹ بھی جاری ہوئے تھے، تا ہم بعد میں منسوخ کر دیئے گئے تھے، عمران خان اس کیس میں ضمانت پر ہیں

Leave a reply