عمران خان کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں شامل

0
40
imran and bushra

این سی اے 190 ملین پاؤنڈ سیکنڈل,سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا

نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ سرکلر سمری کے زریعے وفاقی کابینہ نے منظوری دی , بشری بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،بشریٰ بی بی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا تا ہم ای سی ایل میں ڈالنے کی ایک دو دن میں منظوری دے دی جائے گی،

قبل ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے تھے،عمران خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کئے گئے تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سے زائد سابق اراکین اسمبلی کے نام پولیس کی سفارش پرنو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے،

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرلیا ہے، عمران خان نیب پنڈی میں پیش ہوئے تھے، عمران خان نے بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ سے متعلق فیصلے کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن کے پاس ہے، این سی اے برطانیہ کے ریکارڈ تک میری رسائی نہیں، القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ نیب کو پہلے ہی مل چکا ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے جہان انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

Leave a reply