ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم ہیں.عمران خان کا ویڈیو پیغام

0
32
imran khan

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس پکڑنے کے لیے آ گئی ہے،ان کا خیال ہے عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی،

ویڈیو پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم ہیں آپ نے جدوجہد کرنی اور باہر نکلنا ہے،آپ نے اپنے حقوق اورحقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور نکلنا ہے،عمران خان کو اللہ نے سب کچھ دے چکا ہے،میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد پولیس زمان پارک میں موجود ہے، پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں جھڑپیں جاری ہیں ، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ہو گئے ہیں

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں

Leave a reply