عمران خان کیخلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کو تبدیل کردیا گیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خان کیس سننے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کر رہے تھے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے جج ظفر اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تاہم یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی تھی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی تھی، جج نے کہا تھا کہ30 مارچ کو کیس کے قابل سماعت ہونے پر دلائل ہوں گے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کہا تھا کہ30 مارچ کو عمران خان کی حاضری بھی ہوگی، اس لیے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جاتے ہیں۔








