بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمی خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا
پراسیکیوٹر راجا نوید نے عظمیٰ خان، علیمہ خان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،کہا کہ عظمی خان، علیمہ خان نے کارکنان کو میگا فون پر احتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پرپتھراؤ کرنے کا کہا جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوئے،عظمی خان، علیمہ خان سے موبائل فونز برآمد کرنے جن سے ویڈیوز بنائی گئیں،میگافون ملزمان سے برآمد کر لیا گیا ہے، ایک مکمل منصوبہ بندی کے تحت اشتعال پھیلایا گیا، سازش کی گئی،
فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہم نے عدالت سے میڈیکل چیک اپ کی استدعا کی تھی، میڈیکل رپورٹس عدالت کے سامنے ابھی تک پیش نہیں کی،
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وکیل نیاز اللہ نیازی نے اُنہیں مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ نعرے لگانے کا الزام ہے، کیا پاکستان میں نعرہ لگانا جرم ہوگیاہے؟الزام لگایا بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بیٹھ کر مشورے دے رہے اور بہنیں نعرے لگا رہیں،مخصوص نشستوں میں سپریم کورٹ کے 11 ججز نے تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کہا،حکومت آئین میں ترمیم کرکے شہریوں کے بنیادی حقوق کوختم کردیں،
وکیل علی بخاری نے کہا کہ عظمیٰ خان، علیمہ خان کو گرفتار کرنے کی وجہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہونا ہے، اےٹی سی جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ عظمیٰ خان، علیمہ خان سے مزید تفتیش کرنی کیاہے؟ پراسیکیوٹرراجانوید نے کہا کہ عظمیٰ خان، علیمہ خان کے خلاف کیس سنگین نوعیت کاہے،وکیل نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میری پرسوں ضمانت لگی ہوئی، مجھے نہیں معلوم میرے ساتھ کیاہوگا،وکلاء پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہورہےہیں،مقدمہ نمر 904 ہے اور علیمہ خان، عظمیٰ خان قیدی نمبر804 کی بہنیں ہیں،
انسداد دِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا
حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی