ڈیرہ غازی خان مقدمہ،عمران خان کی ضمانت پر آیا فیصلہ

سابق عمران خان کی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 14 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی، عدالت کے ایک جج نے اس کیس کو سننے کی معذرت کی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،

سابق وزیراعظم عمران خان جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت آ گئے ، صحافیوں نے سوال کیا کہ خان صاحب، آپ کو آج پوری اسلام آباد ہائی کورٹ کو وزٹ کرا رہے ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ میں لیگل سسٹم کا جائزہ لے رہا ہوں، دوبارہ آیا تو اسے ٹھیک کروں گا،سوال کیا گیا کہ نواز شریف نے بھی احتساب عدالت میں یہی کہا تھا کہ دوبارہ اقتدار ملا تو نظام انصاف درست کروں گا،جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنا پیسہ ملک واپس لانا چاہئے تھا، شیریں مزاری کے جانے کا بہت دکھ ہوا، اس کی صحت اجازت نہیں دیتی تھی کہ وہ پریشر برداشت کرتی، پریشر لینے کا ایک پریشر ہوتا ہے، یہ اب گھروں میں گھس جاتے ہیں،لیہ کے علاقہ میں ساری ریت ہے اور میری بہنوں پر چھ ارب کا کیس بنا دیا ہے،
ہر کرائسز میں ایک opportunity ہوتی ہے،میرے لیے یہ کوئی اتنا بڑا کرائسز نہیں ہے، جس طرح کا ظلم کیا جا رہا اس کا مقبوضہ کشمیر میں بھی تصور نہیں کیا جا سکتا، دنیا کی جمہوریت میں کہاں ملٹری کورٹس ہوتی ہیں جہاں سمری ٹرائل ہو،

قبل اذیں اسلام آباد ہائی کورٹ ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ڈیرہ غازی خان کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی درخواست سماعت سے معزرت کرلی ،چیئرمین پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسلام آباد میں درج مقدمات کا معاملہ ،سیشن جج ناصر جاوید رانا نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چار مقدمات ایڈیشنل سیشن جج کو مارک کر دیے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات تھانہ ترنول،1تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں درج ہیں تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ 9 مئی کے واقعات کے خلاف درج ہیں

سابق وزیراعظم عمران خٓان کی ڈیرہ غازی خان کے مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت نمبر دو کے جج نے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم عدالت کے سامنے پیش ہوئے وکلاء نے دلائل دیئے، عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپکی درخواست پر اعتراضات عائد کئے ہیں،اعتراض ہے کہ آپ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیوں نہیں کی، وکیل نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونا تھا لاہور ہائیکورٹ نہیں جا سکتے تھے،عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست سے دو اعتراضات دور کر دیے عدالت نے سابق وزیراعظم کی درخواست کو نمبر لگانے کی ہدایت کر دی،

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں لیکن اقتدار میں آیا تو رُول آف لاء قائم کرونگا، ہمارے ملک میں ایک طبقہ قانون سے بالاتر ہے، جس طرح کی کارروائیاں آج کل چل رہی ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ انکو کوئی پوچھ ہی نہیں سکتا

عمران خان نااہل ہو کر باہر جائیں گے؟

موجودہ حکومت نے مشکلات کے باوجود اچھا بجٹ پیش کیا

یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

وفاقی بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد. چیئرمین ایف بی آر

سرکاری ملازمین کی پنشن ،تنخواہ،اجرت میں اضافہ،پی ڈی ایم کا دوسرا بجٹ اسمبلی میں پیش

 وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا تہلکہ خیز انٹرویو

دوسری جانب انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد ،شاہ محمود قریشی کےخلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کرنے کا کیس کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ اےٹی سی پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی اے ٹی سی جج راجہ جوادعباس نے شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی شاہ محمود قریشی کی ضمانت 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 24 جون تک منظور کی گئی شاہ محمود قریشی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج ہے

Shares: