نومئی مقدمہ، آئندہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری ہو گی،عدالت

0
113
imran

لاہور:انسدادِ دہشت گردی عدالت ،نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی

انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں انیس فروری تک توسیع کر دی،جونیئر وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں ۔بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کر دی ،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک حاضری کے لیے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی

واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اڈیالہ جیل میں ہیںَ عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے تو وہیں شیخ رشید کو بھی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سےگرفتار کیا گیا ہے،شیخ رشید کی بھی نو مئی مقدمے میں ضمانت منظور ہو چکی ہے

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

 سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

Leave a reply