عمران خان کی نئی آڈیو 100 فیصد درست،اہم شخصیت کا دعویٰ

0
33
عمران خان کی نئی آڈیو 100 فیصد درست،اہم شخصیت کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیراعظم عمران خان کی نئی آڈیوسامنے آئی ہے جس میں وہ ہارس ٹریڈنگ کے حوالہ سے بات کر رہے ہیں

عمران خان کی آڈیو کے حوالہ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیا ہے، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاوس میں سائبرسیکیورٹی پروٹوکول کی تجاویز دی گئی ہیں، ایوان وزیراعظم سے آڈیولیک کے معاملے پر تحقیقاتی ادارے کام کررہے ہیں،آڈیو لیک میں پاکستان کی کوئی ایجنسی شامل نہیں ،ہم نے تو اپنی آڈیو تسلیم کرلی ،عمران خان بھی کریں،عمران خان کی نئی آڈیو 100 فیصد درست ہے،عمران خان کی سیاست کو آڈیو لیکس نے کفن پہنا دیا

 اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

پیپلز پارٹی کی رہنما وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش کرتے ہوئے پائے گئے،نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں۔ مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعوی کر رہے۔اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے کہ صحیح اور غلط میں فرق نا کریں۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار سے پردا اٹھ رہا ہے۔ وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے۔ عمران خان عدم اعتماد کو ناکام کرنے کیلئے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے۔ جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا۔ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کیلئے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ملک کا وزیراعظم دعویٰ کر رہا کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں۔ عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟

ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ غلط بیانی پر مبنی سیاست کی بنیاد پر بیانیہ بنا کر اس کو ایک نام دیا جارہا ہے، مخالفین پر الزامات لگانے والا آج خود رسوا ہو رہا ہے عمران نیازی نے بہتان تراشی اور فریبی سیاست کو فروغ دیا،الزامات لگانے والے کے اپنے اصل کرتوت سامنے آ رہے ہیں،

پیپلز پارٹی کے رہنما، صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان مسیحا نہیں ، ثابت ہوگیا کہ وہ کرسی کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے آڈیو میں عمران خان خریدنے کا انکشاف کر رہے ہیں ،جہاز دوڑا دوڑا کر ایم این ایز کو خریدا گیا نوجوانوں کی آنکھیں کھلنی چاہیے ،عمران خان ہمارے ملک اور معاشرے کے لیے خطرہ ہیں ،

عمران خان کی ایک اور آڈیو لیک؛ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے بھی بہت بڑے کھلاڑی نکلے

Leave a reply