سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لئے اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا ہے

احتجاج کی قیادت عمرایوب اور بیرسٹر گوہر علی خان نے کی، اراکین اسمبلی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے بازی کی گئی، اس موقع پر اراکین اسمبلی کی جانب سے عمران خان کی تصاویر اٹھائی گئی تھیں،تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ کیا،اس موقع پر پولیس نے الیکشن کمیشن جانے والے راستے بند کر دیئے،اور احتجاج کے شرکا کو الیکشن کمیشن کے باہر شاہراہ دستور پر روک دیا گیا.

اس موقع پر احتجاجی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام ہے سارے پارلیمنیرینز نکل رہے ہیں سڑکوں پر،پارلیمنٹیرینز بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے احتجاج کررہے ہیں،انصاف دیر سے ملنا بھی ناانصافی ہے،آج اس ناانصافی کے کے خلاف ہم نکلے ہیں، اس ایوان میں ہماری آواز نہیں سنی جارہی،ایوان میں جو بولا ہماری آواز بند کر دی گئی،ہم خواتین کی رہائی چاہتے ہیں،یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،

تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان فوری مستعفی ہوں، انہوں نے عدالتوں کے سامنے جھوٹ بولا تھا، انہوں نے 46 ارب کا بجٹ مانگا اور صرف ساڑھے سولہ ارب خرچ کیے، انتخابات میں پی ٹی آئی کی 180 سیٹیں چوری کی گئیں، ہماری سیٹیں چھین کر فارم 47 پر لوگوں کو لایا گیا، چین کے وزیر نے کل واضح کہا کہ سیکیورٹی مسائل حل کریں۔

عمران خان 50 روپے کے پیپر پر دستخط کر کے باہر نہیں گئے،زرتاج گل
اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے غلام نہیں، جو لوگ ناجائز ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں چیف جسٹس سے اپیل ہے انہیں سنا جائے۔تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے مستقبل کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی 50 روپے کے پیپر پر دستخط کر کے باہر نہیں گئے،شاہد آفریدی سو بار مر کر پیدا ہو بھی جائے تو بھی اسکی حیثیت، اوقات نہیں کہ عمران خان کا مقابلہ کر سکےکہاں عمران خان کہاں یہ؟ زمین وآسمان کا فرق ہے۔میں میڈیا کے ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جو بے پناہ پریشر کے باوجود ہمارا احتجاج کروڑوں لوگوں تک پہنچاتے ہیں،8 فروری کو جیتنے والے عمران خان کو آپ نے کال کوٹھڑی میں بھیج دیا صرف اس وجہ سے کہ آپ اس کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کر سکتے،

 عمران خان کی لئے ریلیاں نکالنا پی ٹی آئی کو مہنگا پڑ گیا،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

دوسری جانب تحریک انصاف کے چار رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ڈی سی پنڈی نے 15روزہ نظر بندی احکامات 3ایم پی او کے تحت جاری کئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں شہریار ریاض،کرنل ریٹائرڈاجمل صابرراجہ،چوہدری امیر افضل،تیمور مسعود اکبر کے نظر بندی احکامات جاری کئے گئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا جائے گا،

Shares: