وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج سے ایک سال قبل پاکستان میں ایک واقعہ ہوا، ایک سیاسی جماعت نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، ایک درجن سے زائد فوجی تنصیبات کو ایک سیاسی جماعت نے نشانہ بنایا، اب وہی لوگ جنہوں نے ساری تنصیبات کے خلاف حملہ کیا "غلامی نامنظور کے نعرے میں لگاتے ہیں،

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اب کل انہوں نے تین لوگوں کی کمیٹی بنا دی ہے اور نعرہ لگایا جا رہا ہے کہ مذاکرات کریں گے تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے،ایک سیاسی جماعت نے اپنے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے پر تنصیبات پرحملہ کیا، 9مئی کوریڈلائن کراس کی گئی،9مئی کو اندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،بانی پی ٹی آئی نے جماعت کی باگ دوڑ وکلا کے ہاتھ میں دے دی،سلیکٹڈ مذاکرات کرنے ہیں توناکامی پہلے دن سے واضح ہے، قومی اسمبلی میں بھی 9 مئی واقعات پربات ہوگی، پچھلی نو مئی والے سارے نعرے غائب ہوگئے ہیں اب نعروں کی جگہ بات ترلے منتوں تک آگئی ہے،غلامی نامنظور کےنعرے ختم اور اب ترلے منتیں کی جا رہی ہیں، حقیقی آزادی کے نعرے بھی اب منتوں ترلوں پر آ گئی ہیں، توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ، تنصیبات پر حملوں کی جگہ اب ترلوں نے لے لی ہے، نو مئی کے حوالہ سے اب میڈیا سے بھی بات کریں گے، حقائق سامنے رکھیں گے، قوم کو بتائیں گے کہ کیا ہوا تھا،

نو مئی کو وہ ریڈ لائن کراس کی گئی جو ملک کا دشمن تو کر سکتا ہے مگر حقیقی پاکستانی نہیں کر سکتا،خواجہ آصف
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جب اسمبلی میں بیٹھتا تھا تو اسکو ڈائریکٹ شرم و حیا دلانے کی کوشش کرتا تھا اب اسکو ان ڈائیرکٹلی شرم حیا دلانے کی کوشش کرلیتے ہیں۔ یہ وہی جماعت اور لیڈرشپ ہے جس نے ریاست کیخلاف اور فوج کے اندر بغاوت کروانے کی کوشش کی اور اب مذاکرات بھی انہی سے مانگ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے دور میں 20 سے 24 سویلین کو فوجی عدالتوں میں سزائیں ہوئی تھی،نو مئی کو وہ ریڈ لائن کراس کی گئی جو ملک کا دشمن تو کر سکتا ہے مگر حقیقی پاکستانی نہیں کر سکتا،عمران خان کی سیاست اور بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں، اسکی سیاست کسی اصول پر نہیں بلکہ بے ایمانی تیرا ای آسرا پر مشتمل ہے ،ہر موقع پر مختلف چورن بیچ رہا ہوتا ہے، پی ٹی آئی نے صدر کا ووٹ اچکزئی کو دیا، پہلے کیا کہا تھا انکے بارے، مولانا بارے کیا کہتے تھے اور اب کہتے ہیں کہ بات چیت ہو گی، یہ تضادات ہیں، کوئی اصول نہیں، کوئی روایات نہیں، اقتدار سے محروم ہو گئے،

ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

Shares: