عمران خان کیخلاف سازش کیا ہونی،یہ ہے ہی سازشیوں کا ٹولہ،سلیم صافی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے امریکی دھمکی، سائفر کا ڈرامہ آڈیوز سے بے نقاب ہو گیا ہے،
عمران خان کی دوسری آڈیو وائرل ہونے کے بعد سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ یہ ہے سازشیوں کا وہ ٹولہ جنہوں نے سازشی تھیوری بنا کر پاکستان کوسفارتی اور معاشی حوالوں سے تباہ کرکے رکھ دیا۔اسدعمرنے اپنے باپ کی اور شاہ محمود نے خود اپنی سنت تازہ کردی۔ دوسری طرف یہی دونوں سازشی انہیں آوٹ کرکے ان کا جانشین بننے میں بھی لگے ہیں
عمران خان کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی۔ یہ ہےسازشیوں کاوہ ٹولہ جنہوں نےسازشی تھیوری بناکرپاکستان کوسفارتی اورمعاشی حوالوں سےتباہ کرکےرکھ دیا۔اسدعمرنےاپنےباپ کی اورشاہ محمود نے خود اپنی سنت تازہ کردی۔ دوسری طرف یہی دونوں سازشی انہیں آوٹ کرکے ان کا جانشین بننے میں بھی لگے ہیں۔ https://t.co/kcWcAmbVAt
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) September 30, 2022
ایک اور ٹویٹ میں سلیم صافی کا کہنا تھا کہ کل آنے والے آڈیولیک نےعمران خان کوسازشی ثابت کیا اورآج آنے والے عدالتی فیصلے نے ثابت کیاکہ نیب،احتساب جج اور بعض دیگر کرداروں کوبھی آڈیو ویڈیوزکے ذریعے بلیک میل کر کے عدالتوں کے ذریعے نیازی کو اقتدار دلوایا گیا۔ سوال یہ ہے کہ قذف کے قانون کا اطلاق کب ہوگا اور ظلم کے مرتکب کرداروں سے حساب کب لیا جائے گا؟
سابق وزیراعظم ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اعظم خان کی ایک اور آڈیو منظر عام پر آ ئی ہے اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور پی ایس اعظم خان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ کس طرح سائفر کو موڑ دیا جائے اور اسے عوام میں اپنی حکومت کے خلاف سازش کے طور پر بیچا جائے
عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،
مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری







