عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

0
104
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کافی مواد موجود ہے میری رائے میں عمران خان نے عدالتی احکامات کی حکم عدولی کی، عمران خان سے پوچھا جائے کیوں نہ آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عمران خان کے بیان کی ویڈیو سپریم کورٹ میں چلائی گئی

14 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا 26 مئی کو عدالت نے گائیڈ لائن بعد میں جاری کرنے کے حکم کیساتھ کیس نمٹا دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے لانگ مارچ اور سڑکوں کی بندش سے متعلق درخواست دائر کی تھی

عمران خان لانگ مارچ کیس میں سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ،عدالت نے ڈی جی آئی بی اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا،عدالت نے سیکرٹری وزارت داخلہ سے بھی ایک ہفتے میں سات نکات پر جواب طلب کر لیا ،عدالت نے سوال کیا کہ کتنے مظاہرین ریڈزون میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے؟ ریڈ زون کی سکیورٹی کے انتظامات کیا تھے؟ ایگزیکٹو حکام کی جانب سے سکیورٹی انتظامات میں کیا نرمی کی گئی؟ کیا سیکورٹی بیریئر کو توڑا گیا؟

واضح رہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کے دوران ڈی چوک جانے کا اعلان کیا ،عمران خان اسلام آباد آ رہے تھے تو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پر امن ہو گا اور سرینگر ہائی وے تک آئے گا، تا ہم عمران خان ڈی چوک پہنچے اور وہاں کارکنان سے خطاب کر کے واپس روانہ ہو گئے، گزشتہ سماعت پر عمران خان کی ویڈیوز بھی عدالت میں چلائی گئی تھیں

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

Leave a reply