عمران خان کے لانگ مارچ کا مقصد افراتفری، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے درخواست دائرکر دی گئی

درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد مختلف سیاسی جلسوں میں ملکی اداروں کو دھمکا رہے ہیں شیخ رشید عوام کو ملکی اداروں پر حملے کیلئے اکسا رہے ہیں سابق وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کو حالیہ حکومت کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے

درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی ٹائیگرفورس کو تنخواہ دی جارہی ہے تاکہ وہ ملک کو نقصان پہنچائیں عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما مختلف ٹی وی چینلز پر کہہ چکے ہیں ہمارا مارچ خونی ہوگا ،درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ متنازعہ بیان کا ذکرکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا ملک تین حصوں میں تقسیم ہوگا اور ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ سابق وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دے درخواست اصغرعلی شیخ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے

واضح رہے کہ عمران خان ے 25 مئی کو لانگ مارچ کیا تھا لیکن اسلام آباد پہنچ کر واپس چلے گئے تھے اور ایک ہفتے بعد دوبارہ آنے کا اعلان کیا تھا،تا ہم اس کے بعد ابھی تک عمران خان واپس نہیں آئے اور لانگ مارچ کا دوبارہ اعلان بھی نہیں کیا، عمران خان اب کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کے حوالہ سے سپریم کورٹ فیصلہ دے گی اسکے بعد لانگ مارچ کروں گا،

قبل ازیں یکم جون کو تحریک انصاف نے اسلام آباد میں لانگ مارچ کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، یہ درخواست پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے جمع کرائی جس میں وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ہوم سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں عدالت سے یہ استدعا کی گئی کہ وفاقی پنجاب حکومت کو احتجاج کے لیے اجازت دی جائے۔ اور مزید درخواست کی گئی کہ احتجاج کے دوران کسی قسم کا بھی تشدد اوررکاوٹیں نہ ڈالی جایئں۔اس مقصد کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت کو تشدد کرنے اور طاقت کو استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے

درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے احتجاج ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ اور پاکستان کا آئین بھی پر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں استدلال کیا آئین کا آرٹیکل 15،16،17، اور 19 پر امن طریقے سے نقل و حرکت، جمع ہونے بولنے کا حق دیتا ہے۔درخواست میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتاریاں ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی۔کارکنان کی ریڈزون میں داخلے کے بعد فوج کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ یہ سب صرف احتجاج کو روکنے کے لیے کیا گیا تھا۔پر امن احتجاج ہمارا حق ہے

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

اللہ تعالیٰ اس ملک کے سیاست دانوں کو ہدایت دے،لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

لانگ مارچ، راستے بند، بتی چوک میں رکاوٹیں ہٹانے پر پولیس کی شیلنگ،کئی گرفتار

پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Shares: