وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات؛ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش بارے آگاہ کردیا
نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ نواز لیگ کے لندن آفس پہنچے، ان کی آمد پر نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم کا استقبال کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاست کے حوالے سے اہم فیصلوں پر تبادلہ خیال اور ن لیگ کے آئندہ لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بے بنیاد کیس میں نااہل کیا گیا، ثاقب نثار دن رات سو موٹو نوٹس لیتے رہے جنہوں نے نواز شریف کی نااہلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیکس نے تمام کرداروں کو بے نقاب کردیا، اس معاملے پر ہاؤس کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کو طلب کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی سازش کی جارہی ہے، یہ پاکستان کے مستقبل کو دوبارہ داؤ پر لگانے کی سازش ہے۔ انتخابات پر وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن پورے ملک میں بیک وقت ہونے چاہئے، پنجاب کے خلاف سازش ہو رہی ہے، اس سازش کو ختم کرنا ہے تو پورے ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئے۔