وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

0
46

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کوبطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فدا اللہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی عدالت نے لکی مروت کے رہائشی شہری فدا اللہ کی درخواست سماعت کے بعد خارج کردی۔

فارن فنڈنگ کیس : تمام رسیدیں فراہم کرچکےہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا، وزیر اعظم

درخواست گزار شہری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا ان کے 15 ایم این اے بکے ہیں، شیخ رشید نے بھی عمران خان کے بیان کی تصدیق کی تھی، میں نے اپنی درخواست میں عمران خان نیازی کی نااہلی کی استدعا کی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے دوران سماعت درخواست گزار کو ہدایت کی کہ اپنے حلقے کے ایم این اے سے کہیں وہ اس متعلق پٹیشن دائر کریں۔

بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

ان ہاؤس تبدیلی،نواز شریف نے گرین سگنل دے دیا،اپوزیشن جماعتیں متحرک

واضح رہے کہ عمران خان کی ناہلی کے لیے 2018 میں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو چھپایا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے۔ عمران خان کو صادق اور امین نہ ہونے کے باعث آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائےاسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر اسے خارج کردیا تھا۔

کیا بروقت اقدامات سے سانحہ مری کو روکا جا سکتا تھا؟ وزیراعظم کا وفاقی وزرا سے سوال

خیال رہے کہ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو تمام رسیدیں فراہم کرچکے ہیں، ہمیں اسکروٹنی کمیٹی نے کلیئرکردیا ہےباقی سیاسی پارٹیاں بھی اپنی فنڈنگ کی رسیدیں دیں31کروڑفنڈنگ میں سے 15 کروڑکی رقم دو دفعہ ظاہرکی گئی، دو دفعہ ظاہرکی گئی رقم کا معاملہ اگلی سماعت میں کلیئرکردیں گے شہبازشریف کوشرم نہیں آتی انہوں نے اتنی ٹی ٹیزلگائیں، شہبازشریف اپنی ٹی ٹیزکا بتائیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ اربوں روپے کی بیرونی فنڈنگ کا حساب دے۔

پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور ٹی ٹی پی ترجمان محمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

Leave a reply