القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس، نیب نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا
نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سوالنامہ دیا ہے، نیب نے عمران خان کو شامل تفتیش کرلیا ،نیب کی جانب سے عمران خان کو دیئے گئے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ دسمبر 2019میں برطانیہ سے غیرقانونی رقم کی واپسی کی منظوری کیلئے سمری کیوں تیار کرائی ؟ دسمبر 2019 میں برطانیہ سے رقم کی واپسی کو سرنڈر کرنے کی منظوری کیوں دی ؟ ملزمان سے بدلے میں القادر یونیورسٹی کی زمین اور دیگرمالی فائدے کیوں لیے ؟
نیب نے عمران خان کو دیئے گئے سوال نامے میں سوال کیا کہ اعلیٰ ترین عوامی عہدے پر بیٹھ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کیوں کیا ؟ اختیارات کا ناجائزاستعمال کرکے ملزمان سے مالی فائدے کیوں حاصل کئے؟ برطانیہ سے غیر قانونی رقم ملزمان کو واپس کرکے مجرمانہ عمل کیوں کیا؟ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے خط و کتابت اور ایسٹ ریکوری یونٹ کی سمری کو خفیہ کیوں رکھا گیا ؟
واضح رہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، کل عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا تھا، عدالت نے عمران خان کا آٹھ رو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا، پولیس لائن کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے، عمران خان سب جیل میں نیب تحویل میں ہیں،عمران خان کا میڈیکل بھی کروایا تھا ، عمران خان صحتمند ہیں اور انہیں کسی قسم کی بیماری نہیں،
اسد عمر اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار
ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ