عمران خان کو سوچنا ہو گا کوئی بھی انسان عقل کل نہیں ہوتا،چوہدری سرور

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کیساتھ مثالی تعلقات نہیں بنے،

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عہدہ پر رہتے ہوئے بھی عمران خان سے کوئی آئیڈیل تعلقات نہیں تھے  پہلے بھی عہدہ چھوڑنا چاہتا ہے پارٹی ڈسپلن کی وجہ سے گورنر شب لینا پڑی ،دو تہائی اکثریت صرف خواب میں مل سکتی ہےعمران اس وقت مقبول ہیں مگر جتنی نشتیں سوچتے ہیں اتنی نہیں ملے گی ۔اگر دوتہائی اکثریت چاہیے تو پورے ملک سے عمران خان کو خود الیکشن لڑنا ہو گا ،پی ٹی آئی امیدواروں کو حلقوں میں ڈویلپمنٹ نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا میں تحریک انصاف کا اب حصہ نہیں ہوں، پیپلز پارٹی کے رہنما سے تعلق ہے اس لئے کھانے پر اکٹھے ہوئے،جس جماعت کو بھی جوائن کروں گا باقاعدہ اعلان کروں گا عمران خان کو سوچنا ہو گا کوئی بھی انسان عقل کل نہیں ہوتا سیاسی جماعتوں میں فیصلے مشاورت سے ہی ٹھیک رہتے ہیں

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مغرب کی جمہوریت بارے بات کی بجائے 10 فیصد عمل کیا ہوتا تو عمران خان 20 سال حکومت کر سکتے تھے خان صاحب ! آپ کے کان میں کوئی بھی بات کی جائے تو اس کی پہلے تصدیق کر لیں، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ مشکل وقت میں مل کر بیٹھتی ہیں ۔یورپ امریکہ میں قومی مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی جاتی ہیں پاکستان میں سب سے پہلے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھا جاتا ہے ۔شفاف الیکشن کس طرح کروانے ہیں اور معیشت کو درست کس طرح کرنا ہے؟ تمام سیاست دانوں کو اس مشکل وقت میں اکٹھے مل کر فیصلے کرنا ہونگے غریب آدمی اس وقت ملک میں پس گیا ہے انصاف نہیں ملتا آٹا نہیں خرید سکتا ہم چیزیں مہنگے داموں خرید کر سستی دیتے ہیں ہمیں ماضی کے غلط فیصلوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف کو 2018 میں حکومت بناتے وقت اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل تھی حکومت جانے کے بعد عمران خان نے خود تسلیم کیا عدم اعتماد کو روکنا چاہیے تھا ہہ چیز کلیئر ہے عدم اعتماد میں اسٹیبلشمنٹ نے خود کو نیوٹرل رکھا،

ہم بچے نہیں ہیں جو ہم پر ہونے والے حملوں کو نہ سمجھ پائیں اسد صدیقی کا عادل راجہ کو منہ توڑ جواب
اسلام آباد میں آج موسم شدید سرد اور خشک رہے گا
فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے
اداکاراؤں کی کرداکشی : خواتین کی عزت نہ کرنے والے ذہنی بیمار ہیں،مریم اورنگزیب

Comments are closed.