عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

0
75

پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی میں بہت آگے نکلتی جارہی ہے.پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ملک دشمنی کے ایجنڈے پر عمل کرنا شروع کر دیا.پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس اپنے دور وزارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتے رہے مگر مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر رہے اور اب پاکستان کے خلاف دوسرے دوست ممالک کو پاکستان دشمنی پر اکسا رہے ہیں .پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور میں بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتے رہے اور عمران حکومت کے دور اقتدار میں پاکستان کے کئی دوست ممالک ناراض ہو گئے.لیکن اس سب کے بعد بھی پی ٹی آئی کا دل نہیں بھرا اور اب عمران خان کے بعد ان کے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی شروع کر دی ہے.

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان مخالف پیغام ٹویٹ کیا ہے جس میں مراد راس نے ترکی کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کرے .

مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امپورٹیڈ حکومت آپ کی تمام تر سرمایہ کاری کو تباہ کر دے گی اور آپ کا سب کچھ برباد ہو جائے گا.مراد راس نے ترک حکومت کو کہا کہ صرف پاکستان کے گزشتہ 30 دنوں کو مانیٹر کر لیں تو اپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے.

اس سے قبل اقتدار سے باہر عمران خان نے پاکستان کے ٹوٹنے کی بات کی تھی ، سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply