عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے، اراکین سینیٹ

0
32

حکومت سے تعلق رکھنے والے اراکین سینیٹ نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی نے قوم کی امیدوں کا خون کیا ہے، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کا لگایا ہوا ہے، جب فیصلہ ان کے حق میں آتا ہے تو خوش ہوتے ہیں جب فیصلہ خلاف آتا ہے تو تنقید کرتے ہیں، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہضم نہیں ہو رہا، چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبر ان کے دور میں لگائے گئے، ایک اور ممبر بھی ان کا نامزد کردہ ہے، انہیں احتجاج کرنے کی بجائے عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔

 

عمران خان کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر

 

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ کون چور تھا، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں کرپشن بڑھی، یہ پہلے مٹھائی تقسیم کرتے ہیں پھر کہتے ہیں کہ فیصلہ ان کے خلاف آیا ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان شہریوں کے خلاف تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، رومیتا شیٹھی کے پاکستانی ہونے کا ثبوت ان کے پاس ہے،یہودیوں اور بھارتیوں کے پیسوں سے ریاست مدینہ بنے گی، یہ کہا جاتا ہے کہ عمران خان کو ووٹ نہیں دو گے تو قبر میں جواب دینا پڑے گا، 2018ء میں آر ٹی ایس بیٹھا، دھاندلی ہوئی، پی ٹی آئی کے کھرے کس ملک سے ملتے ہیں، جماعت کے فنڈز ایسے نکلتے تو ان کو لٹا دیا جاتا، عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہودی کمپنیاں عمران خان کی فنڈنگ اور لابنگ کرتی ہیں، یہ حکومت کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، پی ٹی آئی سے متعلق تحقیقات کے لئے اعلیٰ کمیشن بنایا جائے، ملک میں انتشار پیدا کیا گیا، ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا۔

Leave a reply