عمران خان گھٹیا سیاست سے میرے بیٹے کو دور رکھے، حفیظ اللہ نیازی

0
54
hafee niazi

سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا

حسان نیازی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جوڈیشل کیا تو کوئٹہ پولیس لینے پہنچ گئی، کوئٹہ سے عدالت نے جوڈیشل کیا تو لاہور پولیس حسان نیازی کو لاہور لے آئی، لاہور کے بعد کراچی پولیس حسان نیازی کو کراچی لے گئی، حسان نیازی پر پاکستان کے کئی شہروں میں مقدمے درج ہیں، حسان نیازی کی گرفتاری پرعمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما حکومت کے خلاف بیانات دے رہے ہیں اور حسان نیازی کے ساتھ یکجہتی کر رہے ہیں تا ہم عدالت میں شاہ محمود قریشی اور چند اور افراد کے علاوہ کوئی نظر نہیں آتا

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی جو عمران خان کے رشتے دار ہیں اور عمران خان کے شدید ناقد ہیں، وہ عدالتوں میں پہنچ کر بیٹے کا احوال دریافت کرتے نظر آئے ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان حسان نیازی کے حوالہ سے مختلف بیانات دیتے آئے ہیں، اب حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو میرے بیٹے کو ننگا کیا گیا ھے اور نہ ہی کوئی ایسی ویسی حرکت کی گئی، جس کا ذکر عمران خان کل رات اپنی تقریر میں کر رہا تھا میں آج عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں، اپنی فضول بکواس بند کرے اور اپنی اس گھٹیا سیاست سے میرے بیٹے کو دور رکھے

حفیظ اللہ نیازی کی بیٹے کی گرفتاری کے بعد یہ پہلا پیغام نہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ کہہ چکے ہیں کہہ عمران خان دوسرے لوگوں کے بچوں کو استعمال کرتا اس کے اپنے بچے لندن میں ہیں،عمران خان ساری زندگی شیشے کے گھر میں رہا ہے یہ اتنا خود غرض انسان ہے اس کو اپنی ذات کے علاوہ کوئی فیلنگ نہیں ہے کہ دنیا میں کوئی اور بھی ایگزیسٹ کرتا ہے میں اپنے بیٹے کی گرفتاری پہ بہت پریشان ہوں۔ عمران خان کے اپنے بچے باہر ہیں، باقیوں کے بچوں کے بارے میں عمران خان کو سوچنا چاہئے، نوجوان ، جو آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں عمران خان کیوں نہیں سوچتے، یہ طلبا ،نوجوان بڑے جذباتی ہوتے ہیں،

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

دوسری جانب کراچی پولیس نے حسان نیازی کو لاہور سے اپنی حراست میں لے لیا ، کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم نے حسان نیازی کو اپنی حراست میں لیا ٹیم میں ایس آئی اور3 پولیس اہلکار شامل ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا، حسان نیازی کے خلاف کراچی کے جمشید کوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں،

Leave a reply