عمران خان ، ملک نے آپکو عزت دی، عزت سے چلے جائیں، ن لیگ کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ

0
68

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب منہگائی کا طوفان نہیں رکے گا،

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پیٹرول کے بعد اب بجلی بھی منہگی ہوگی،عمران خان کیا کہتے تھے اور کر کیارہےہیں، عمران خان اگر یہی پالیسیاں چلاتے رہےتو ملک ایسے مقام پرپہنچ جائیگاجہاں سےواپسی ممکن نہ ہو،عمران خان اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، اگر جرات ہے تو عمران خان اعتراف کریں جو انھوں نےدوسال میں ملک کاکیا حال کردیا ہے،اگر جرات ہے تو عمران خان استعفا دیں ، پی ٹی آئی اپنا نیا لیڈر چن لے

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سارا پاکستان عمران خان کی انا کی زد میں ہے،حکومت نے30جون کا انتظار نہیں کیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیں،منہگائی کا طوفان یہاں نہیں رکے گا،اپوزیشن کی تمام پارٹیوں سے مل کر مشترکہ لائحہ طے کریں گے،

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں اچانک 25روپے اضافےسےگھر،دکان کا بجٹ بیٹھ جائےگا،حکومت نے چور دروازے سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا، پیٹرول کی قیمت میں اچانک اضافے سے ملک کی معیشت متاثرہوگی، عام اورغریب آدمی کی جیب پر اربوں روپے کا ڈاکا ڈالا جارہاہے،

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آٹا ، شوگر مافیاز کے ساتھ آپ کھیل دیکھ چکےہیں،آئل اسٹاک کرنے والے مافیاز کو حکومت نےایک رات میں اربوں روپےکی لاٹری دےدی، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیاجائے،عمران خان اس ملک نے آپکو بہت عزت دی، یہ ملک نہیں چل رہا توعزت کیساتھ ریٹائرڈ ہوجائیں،عمران خان آپ کے ریٹائرڈ ہونے کا وقت آگیاہے، آپ کریز چھوڑیں

سابق وزیراعظم ، ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آئینی تبدیلی کے حق میں ہیں، غیر آئینی تبدیلی کے حق میں نہیں،ایسی تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو، حکومت کی ناکامیوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیاہے،ہم نے حکومتی نااہلی کا مقدمہ عوام کی عدالت میں رکھ دیا ہے،اج پاکستان پٹرول 55.56 قیمت پر خرید رہا ہے ۔اس پر 44 روپیے ٹیکس لگایا جارہا ہے۔اگر ٹیکسز نہ لگائے جائیں تو اج پٹرول کی قیمت سے 67 روپیے ہونی چاہیےہمارے دور میں پٹرول 70ڈالر فی بیرل تھا

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کسی بیان میں تضاد نہیں وزیراعظم سے کہتاہوں اپنے بیانات پڑ ھ لیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 25 روپے یکمشت قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اپوزیشن سمیت عوام پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہے،لیکن تحریک انصاف صفائیاں دے رہی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا

وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تو تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وہ خوب واویلا کرتے تھے اور اس کو غریب عوام پر ڈاکہ کہتے تھے، اس ضمن میں انکے کئی بیانات اور ٹویٹس ریکارڈ پر ہیں ،لیکن انہوں نے اب خود کرونا کی وجہ سے پہلے پٹرول سستا کیا تو مافیا نے پٹرول کی قلت پیدا کر دی، اس ماہ میں پٹرول کے لئے غریب عوام دھکے کھاتی رہی، پٹرول پمپ والوں نے پٹرول کی سیل بند کر دی تھی سستے پٹرول کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اب حکومت نے پٹرول مافیا کے دباؤ میں آ کر خود قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے.جس کو اپوزیشن جماعتوں نے مسترد کر دیا ہے.

کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان کی غریب عوام پہلے ہی پریشان ہے، کرونا نے کاروبار بند کروا دئے، لاکھوں لوگوں کی نوکریاں ختم ہو گئیں، بجٹ میں تنخواہوں میں پہلے اضافہ نہین کیا گیا اب پٹرول بم حکومت کی طرف سے عوام کو ایسا تحفہ ہے جو عوام کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں لیکن حکومت یہ تحفہ مافیا کے سامنے بے بس ہو کر دے چکی ہے.

وفاقی وزیر برائےتوانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سےکم ہیں۔ گزشتہ ماہ عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر میں بھی تین روپے کی کمی ہوئی۔ ان وجوہات کی بنا پرپٹرول کی قیمت میں 31 روپے58 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے31پیسےکا اضافہ ہونا چاہیے تھا ،مگر حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے58 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے31 پیسےاضافہ کیا۔

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 25 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 100 روپے دس پیسے پر پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی کھپت کم ہونے سے قیمتیں تاریخ کی کم تریں سطح پر پہنچ گئی تھیں جس کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات مجموعی طور پر 56 روپے 89 پیسے فی لیٹر تک سستی کی تھیں۔

‏اپوزیشن کا کام مخالفت برائے مخالفت عمران خان ، ورنہ کل شام تک پیٹرول دبئی سے بھی سستا فروخت ہوا، کامران خان

Leave a reply