عمران خان نا اہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ، فیصلہ محفوظ

0
51
terian

مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پرعمران خان نااہلی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی،عمران خان نا اہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں ، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا،عمران خان بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے،عمران خان کی نااہلی کیلئے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں، عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیا جس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے

عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا اس حوالے سے کیا موقف ہے ؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ماضی میں عدم ثبوت کی بنا پر اس قسم کی درخواستیں خارج ہو چکیں ہیں ،عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست ہم نے صرف قابل سماعت ہونے کی حد تک سنی ہے ، اگر قابل سماعت ہوا تو کیس آگے چلے گا نا ہوا تو کیس ختم ہو جائے ، الیکشن کمیشن کو اس رویے پر بھاری جرمانہ کیوں نہ کیا جائے،الیکشن کمیشن نے کہا کہ صرف بتانا چاہتے تھے عدم ثبوت پر ہم یہ کیس خارج کر چکے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلہ کریں گے پہلے کیس قابل سماعت ہے یا نہیں،

واضح رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے ,درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

Leave a reply