عمران خان نے 34 فیصد بھارتیوں کی امداد کا اعلان کر دیا جن کے پاس ایک ہفتے سے زیادہ کا راشن نہیں

0
49

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 34 فیصد بھارتیوں کی امداد کا اعلان کر دیا جن کے پاس ایک ہفتے سے زیادہ کا راشن نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کامیابی سے 9 ہفتوں میں 120 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے،کورونا سے متاثرہ ایک کروڑ خاندانوں کو شفاف طریقے سے امداد فراہم کی گئی،

وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں بھارتی عوام کی غربت سے متعلق اخباری رپورٹ کا حوالہ بھی دیا،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت میں 34 فیصد گھرانے اضافی امداد کے بغیر ایک ہفتہ بھی نہیں گزار سکتے،وزیراعظم نے بھارت کو اپنے کامیاب کیش ٹرانسفر پروگرام کا طریقہ کار فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ شفافیت اور عوام تک رسائی کی وجہ سے کیش ٹرانسفر پروگرام کو عالمی سطح پرسراہا گیا

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے، بھارت میں غربت کے باعث لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ فٹ پاتھ پر سونے والے بھی انڈیا میں پائے جاتے ہیں۔ جہاں فٹ پاتھون پر پورے پورے خاندان بستے ہیں۔ ۔ غربت کے ہاتھوں دنیا میں سب سے زیادہ خود کشیاں انڈیا میں ہوتی ہیں۔

کرونا بحران کے دوران لاک ڈاؤن میں مودی کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا،

اب وزیراعظم عمران خان نے بھارتیوں کی مدد کی پیشکش کی ہے، مودی سرکار پاکستان کو دھمکیاں دے رہی تھی، دیکھتے ہین اب کیا جواب آتا ہے.

بھارت کی کشمیر سمیت پاکستان پر مسلسل جارحیت اور حکومت پاکستان کی خاموشی سوالیہ نشان

Leave a reply