عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی
ایڈشنل سیشن جج واجد منہاس نے میاں جاوید لطیف کی عبوری ضمانت کی درخواست میں وکلا کیجانب سے درج ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ،گزشتہ سماعت پر دونوں پارٹیوں کی متفقہ رائے سے آج کے لیے دلائل مکمل کرنے کی تاریخ رکھی گئی تا ہم جاوید لطیف کے وکیل عدالت پیش نہ ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی دلائل دینے کے وقت دیا جائے جسے عدالت کی جانب سے منظور کرلیا گیا عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت 12 اپریل کو دلائل نہیں دئیے گیے تو فیصلہ کردیا جائے گا
عدالت پیشی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہاکہ ’’صرف پاکستان کھپے کانعرہ نہیں لگائیں گے‘‘ تو کیا غلط کہا،جب عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا،آج ڈسکہ کے عوام بتائیں گےکہ وہ وہی محسوس کرتے ہیں جومیں کہہ رہا ہوں،
واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا
جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ ہی گئی
محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف
بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے
جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا
ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے
ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے