خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی، علی محمد خان
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی ہے عمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی آج میری پارلیمانی امور کی ڈیوٹی تمام ہوئی،مولانا جس عمران خان کو ایجنٹ کہتے تھے وہ کیسا ایجنٹ تھا جسے ہٹانے کیلئے امریکہ نے پورا زورلگایا،کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے،وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی،روس صرف بہانہ ہے ،عمران خان نشانہ ہے، عمران خان کا یہ گناہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہو کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا ،کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کو معاف کردیں گے،مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، ڈرا نہیں ،جلد عمران خان انشااللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ واپس آئے گا، آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کیخلاف کھڑے ہیں،
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا میرے لیڈر کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے، یہ کیسا ایجنٹ تھا جسے نکالنے کیلئے امریکا نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا؟ہم الله کے 99 ناموں کے نیچے کھڑے ہو کر الله سے معافی کے طلبگار ہیں امریکہ سے معافی کے طلبگار نہیں ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم کامیاب ہو گئی، اپوزیشن اتحاد کو کامیابی ہوئی جس کے بعد اسمبلی مین اپوزیشن اراکین نے جشن منایا، سپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے استعفی دے دیا تھا، اور کہا تھا کہ ایاز صادق اجلاس کی کاروائی چلائیں گے
عمران خان نے ملک کی اہم شخصیت کو برطرف کر دیا،کامران خان کا دعویٰ
عدم اعتماد،ووٹنگ نہ کرانے پر سپریم کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع
پارلیمنٹ ہاؤس کی باہر قیدیوں والی گاڑیاں پہنچ گئیں، گرفتاریوں کا امکان
سپیکر ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مستعفی
تاریخ رقم،عمران خان سابق وزیراعظم ، عدم اعتماد کامیاب
عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں
بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف
ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول
نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم