عمران خان نے ہر فیصلہ سے برأت لی، یوٹرن لیا ، ہر فیصلہ پر پچھتانا پڑا ۔حفیظ اللہ نیازی

0
79
imran niazi

سابق وزیراعظم ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چچا زاد حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کی سیاسی زندگی، انکے یوٹرن اور کردار کو بے نقاب کیا ہے، حفیظ اللہ نیازی روزنامہ جنگ میں کالم بھی لکھتے ہیں، 14 جون کو انکا کالم "ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں” کے عنوان سے شائع ہوا،جس میں انہوں نے عمران خان کے اپنےہی بیانات کا ذکر کیا ،حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں کہ عمران خان اپنے بیانات بدلتے رہے، سینکڑوں بیانات سے عمران سیاست مسجَّع و مُقَفّٰی ہے۔

حفیظ اللہ نیازی عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ این آر او نہیں دوں گا, این آر او نہیں لونگا۔ خودکشی کرلونگا, آئی ایم ایف، کے پاس نہیں جائونگا، آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑیگا۔ میری حکومت گرانا امریکی سازش، میری حکومت گرانا جنرل باجوہ کی سازش تھی۔چور ڈاکو سیاستدانوں کیساتھ نہیں بیٹھوں گا، ملک کیلئے سیاستدانوں کیساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں۔

حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں کہ عمران خان نے اقتدار کیلئے ساری زندگی اسٹیبلشمنٹ سے این آر او لینے کیلئے رالیں ٹپکا ئیں ۔تحریک عدم اعتماد آتے ہی، جنرل باجوہ سے مفاہمت کیلئے ہمہ وقت تیار پایا۔ عمران خان کی بدقسمتی کہ اتنی بڑی اور مضبوط سیاست کی موجودگی، کوچہ سیاست سے نابلد ، سیاسی حکمت عملی اور تدبر سے خالی ہے۔ بلاشبہ دلیری ، لڑنے میں مہارت اور دروغ گوئی نے سیاسی مقبولیت دے رکھی ہے۔پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار، بدنظمی، بے ترتیبی، کرپشن، نااہلی ضرب المثل ہے ۔ عمران خان نے اپنی سیاست کو پروان چڑھانے کیلئے تندہی سے اخلاق ، کردار ، ساکھ سب کچھ جھونک ڈالا ۔ 28 سالہ سیاسی زندگی میں اپنے ہر فیصلہ سے برأت لی، یوٹرن لیا ، ہاتھ ملے ، ہر فیصلہ پر پچھتانا پڑا ۔

واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، سائفر کیس، دوران عدت نکاح کیس اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنائی گئی تھی، توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزا معطل ہو چکی ہے تاہم دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل پر درخواست زیر سماعت ہے،

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

Leave a reply