مزید دیکھیں

مقبول

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

دوبارہ گرفتاری کا ڈر، عمران خان نے لیگل ٹیم سے کیا رابطہ

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے

عمران خان عدالت میں موجود ہیں،عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے دوبارہ گرفتاری کے حوالہ سے اپنی لیگل ٹیم سے رابطہ کیا ہے، عمران خان نے حامد خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ پنجاب پولیس مجھے گرفتار کرنے کیلئے باہر کھڑی ہے میں آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کررہا ہوں مجھے ڈر ہے اگر ایسا ہوا تو پھر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑیں گے ،

عمران خان سے صحافیوں نے بھی سوال کئے، کئی سوالات پر عمران خان خاموش رہے، صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏ملک میں آئین اورقانون کی بالادستی چاہتا ہوں جن لوگوں کی جانیں گئیں وہ ہمارے لوگ ہیں ‏چیف جسٹس سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں مجھے اغواء کیا گیا۔ ‏مجھے اِیسے پکڑا گیا تھا جیسے میں دہشتگرد ہوں،مجھے گرفتاری کے وقت سر پر ڈنڈا مارا گیا جو کچھ ہوا میں کیسے روک سکتا تھا؟ میں نے پہلے بتایا تھا ری ایکشن آئے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ‏اگر وارنٹ گرفتاری ہے تو دکھائیں گرفتاری دے دوں گا، نیب کا حراست کے بعد میرے ساتھ رویہ اچھا تھا۔ ‏جب مجھے اندر ڈال دیا گیا تو میں کیسے ذمہ دار ہو سکتا ہوں؟ میں نے سپریم کورٹ کے سامنے کہا جو ہوا ٹھیک نہیں ہوا یہ ملک میرا ہے یہ عوام میری ہے۔اسلام آباد ‏ہائیکورٹ میں مجھے مارا گیا، یہ میرا ملک، میری فوج اور میری عوام ہے، کسی صورت پاکستان سے باہر نہیں جاؤں گا۔

اسد عمر  اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار 

ملک بھر میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ 

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ماورائے قانون و عدالت گرفتاری کی تیاریوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جس پر پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پرامن احتجاج کی کال دے دی ریجنل، ضلعی اور مقامی ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی گئیں، کہا گیا کہ داخلی امن برباد کرنے اور قانون کی بجائے دھونس اور طاقت سے معاملات چلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد کارکنان ملک گیر پرامن احتجاج کیلئے نکلیں،لاقانونیت اور پولیس گردی کے ذریعے انصاف کا بہیمانہ قتل کسی صورت گوارا نہیں کیا جاسکتا،قاتلانہ حملے اور موت کے پھندے میں پھانسنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی زندگی سے مسلسل کھیلنے کی کوششیں کی جارہی ہیں عمران خان کی جانب سے ان کے قتل کی سازش میں ملوث تینوں کردار متحرک اور ریاستی مشینری کو استعمال کررہے ہیں،مکمل طور پر پرامن رہیں گے مگر عمران خان کو بدترین ریاستی انتقام کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے،مرکزی قائدین کی بلاجواز گرفتاریوں کے ساتھ ملک بھر میں بدترین کریک ڈاؤن ناقابلِ قبول، نہایت قابلِ مذمت ہے،کارکنان عوام کو متحرک کریں اور ملک بھر میں ضلعی اور مقامی ہیڈکوارٹرز پر بھرپور پرامن احتجاج کریں، قانون کی حکمرانی کی طرف لوٹنے اور بدمعاشی ترک کرنے کے علاوہ حکومت کیلئے کوئی رستہ نہیں چھوڑیں گے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan