وزیراعظم عمران خان نے قوم کو ماموں بنا دیا، لیاقت بلوچ

0
28

نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب کو قوم کے ماموں بنانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہنگائی عالمی مسئلہ نہیں ۔حکومتی نااہلی اور بدانتظامی کا شاخسانہ ہے۔120 ارب کے ریلیف کے اعلان کی کوئی حیثیت نہیں۔عوام کی جیبوں سے کرپٹ،مہنگائی مافیا روزانہ 120 ارب روپے چوری کرتا ہے۔حکومت مافیا کی سرپرست اور گارڈ فادر بنی ہوئی ہے۔پٹرول،گیس، بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں کی شرح میں مسلسل اضافہ کی موجودگی میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکتا۔120 ارب کا ریلیف پیکج نئی لوٹ مار کا ذریعہ اور قرضوں میں اضافہ کابوجھ بنے گا۔ریلیف کے ساتھ پٹرول،گیس،بجلی کے لئے بحرانوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔عمران خان سرکار ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کی سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا، شمالی،وسطی،جنوبی پنجاب میں صوبائی کونسلوں کے اجلاس میں تنظیم سازی کا عمل مکمل اور صوبائی عہدیداران کاچناؤ مکمل ہو گیا ہے۔ماہ نومبر2021ء میں مرکزی عاملہ کا اجلاس منعقد ہو گا۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت کرے گی۔اقتصادی بحرانوں سے نجات کے لئے اسلام کے معاشی نظام کے نفاذ کی جدوجہد کی جائے گی۔

 

لیاقت بلوچ نے علماء کے وفد سے گفتگو میں کہا کہ افغانستان میں امن استحکام غلبہ اسلام سے ہی ممکن ہے،افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فورسز کی شکست کو چھپانے کی بجائے تسلیم کیاجائے۔افغان عوام اور طالبان کی فتح سے انکار دنیا کو نئے بحرانوں سے دوچار کردے گا۔پاکستان تذبذب ختم کرے۔ افغانستان کے ساتھ کامل یکجہتی کے لئے افغانستان حکومت کو تسلیم کیا جائے ۔عالمی استعماری اور سیکولرازم، لادینیت کی پرچار قوتیں اسلامی نظریاتی لہر کا راستہ نہیں روک سکتیں۔اب یہ اَمر نوشتہ دیوار ہے کہ دنیا بھر میں اقوام خصوصاً مسلم دنیا کو طاقت،قوت، بم بارود سے غلام نہیں رکھا جا سکتا۔ اقوامِ متحدہ چارٹر کے مطابق تمام اقدام کی آزادی ، جمہوری اور انسانی حقوق کو بلاامتیاز تسلیم کیا جائے۔ اسلام اور مسلمانوں کو حق سے محروم کرنا امن اور ترقی دشمنی ہے۔

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

مافیا کے سامنے حکومت بے بس،عوام کی جیبوں پر ڈاکہ پڑ رہا ہے، لیاقت بلوچ

Leave a reply